مصالح العرب (جلد 2 ۔۱۹۵۵ء تا ۲۰۱۱ء تک) — Page 41
مصالح العرب۔۔۔۔۔جلد دوم يوفقنا ويسدد خطانا ويثبت أقدامنا ويجمعنا على كلمة سواء والسلام عليكم ورحمة الله وبركاته رئيس الجمهورية جمال عبد الناصر القاهرة 17/ ديسمبر 1956ء 31 ترجمه خط رئیس جمہوریہ مصر بنام ناظر امور خارجه حضرت زین العابدین ولی اللہ شاہ آپ کے نیک پیغام کا شکر گزار ہوں جس میں امام جماعت احمدیہ کی طرف سے مصر کی اس ان جدو جہد کے بارے میں پاکیزہ جذبات کا اظہار کیا گیا ہے جو اس نے مغربی استعمار اور یہودی خطرہ کے خلاف جاری کر رکھی ہے۔میں جناب امام جماعت احمدیہ کا ممنون ہوں کہ انہوں نے مسئلہ فلسطین اور یہودی خطرہ کے بارہ میں جو اسرائیل اور اسکے مددگاروں کی طرف سے رونما ہوا ہے اتنا فکر فرمایا ہے اور دعائیں کی ہیں۔اللہ تعالیٰ ہمیں توفیق دے اور ہمارے پائے ثبات کو تقویت بخشے اور تمام مومنوں کو صحیح راستہ پر چلائے اور کلمہ حق پر سب کو جمع کرے۔والسلام علیکم ورحمۃ اللہ صدر جمہوریہ جمال عبد الناصر جماعت احمدیہ کا اسلامی تعلیمات کا آئینہ دار نمونہ الفضل 12 جنوری 1957 ء صفحہ 3) مصر پر حملہ کے بعد جماعت احمدیہ نے جس طرح مرکزی، علاقائی اور انفرادی سطح پر پیغامات کے ذریعہ مصری حکومت و عوام کے موقف کی تائید کی اور اپنی مکمل حمایت کا یقین دلا یا اس تمام کارروائی کو اگر ایک منصفانہ اور غیر جانبدارانہ نظر سے دیکھا جائے تو یہ اس حدیث نبوی کی عملی تصویر پیش کرتی ہے جس میں حضور صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں کہ مومنوں کی مثال ایک جسم کی طرح ہے جس کے ایک عضو کو تکلیف ہو تو سارا جسم اسکے لئے تکلیف محسوس کرتا ہے۔جماعت احمدیہ کی تاریخ گواہ ہے کہ اسلامی ممالک کے دکھ درد کو جماعت نے سب سے بڑھ کر محسوس کیا۔انکی فلاح و بہبود کے لئے ہر ممکن کوشش کی اور سب سے بڑھ کر یہ کہ دعائیں کیں۔لیکن بدقسمتی سے اکثر اوقات جماعت کے اخلاص کو شک کی نظر سے دیکھا گیا۔آج ہر طرف