مصالح العرب (جلد 2 ۔۱۹۵۵ء تا ۲۰۱۱ء تک) — Page 40
مصالح العرب۔۔۔۔۔جلد دوم 30 30 کرے تا کہ آپ دشمنوں کے مقابلے میں کعبہ اسلام کے رکن حصین بنیں۔حضرت امام جماعت احمدیہ کو صہیونی خطرہ کے متعلق ہمیشہ فکر رہا ہے کیونکہ اس کا زبر دست اثر بیت اللہ پر پڑتا ہے یہ فکر اس حد تک ہے کہ آٹھ سال ہوئے آپ نے یہ تجویز پیش فرمائی تھی کہ ہر پاکستانی اپنے املاک پر ایک فیصدی چندہ دے تاکہ فلسطینی عربوں کو اسرائیلی اور دیگر دشمنانِ اسلام و عرب کے خلاف اپنی جدو جہد میں اس روپے سے مدد حاصل ہو۔۔۔۔۔مزید برآں حضرت امام جماعت احمدیہ نے اس موضوع پر کئی تقاریر بھی فرما ئیں تا کہ عملی قدم اٹھانے کے لئے تحریک ہو۔الغرض حضرت امام جماعت احمدیہ کو یہودی خطرہ کا پورا احساس وفکر ہے۔اللہ تعالیٰ سے ہماری دعا ہے کہ وہ بیت اللہ کی حفاظت فرمائے اور مسلمانوں کو تقویٰ پر اکٹھا کرے اور انہیں نیکی کے راستہ پر چلنے کی تحریک فرمائے۔اللہ تعالیٰ مصر کو ہر شر سے محفوظ رکھے اور اسکا حامی وناصر ہو۔جمال عبد الناصر کا جواب صدر جمہوریہ مصر جمال عبد الناصر کی طرف سے مندرجہ بالا خط کا حسب ذیل جواب موصول ہوا۔رئاسة الجمهورية سيادة زين العابدين بسم الله الرحمن الرحيم مكتب الرئيس ولی الله شاه باکستان تحية طيبة وبعد، فأشكر لك ورسالتك الكريمة التي أعربت فيها عن الشعور الطيب لسيادة إمام الجماعة الأحمدية نحو مصر في كفاحها ضد الاستعمار متحالفا مع الصهيونية - كما أشكر لسيادته اهتمامه بالقضية الفلسطينية والعمل على درء الخطر الصهيوني الجاثم في إسرائيل والمسائدين لها- والله