مصالح العرب (جلد 2 ۔۱۹۵۵ء تا ۲۰۱۱ء تک) — Page 538
مصالح العرب۔جلد دوم 510 خطبات جمعہ کا عربی ترجمہ خلیفہ وقت کے خطبات جمعہ کا رواں عربی ترجمہ تو خلافت رابعہ کے زمانے سے جاری تھا لیکن عربی ویب سائٹ بنے اور ایم ٹی اے 3 العربیہ کے اجراء کے بعد حضرت خلیفۃ اسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ نے تحریری طور پر خطبات جمعہ کا ترجمہ کرنے کا ارشاد فرمایا۔شروع شروع میں تو آڈیو فائل سے سن کر ممبران عربی ڈیسک ترجمہ کرتے تھے جو ہفتہ کی رات کو مکمل ہوتا تھا اور پھر ایک عرب دوست کی آواز میں ڈبنگ ہو جاتی تھی لہذا اتوار کے دن خطبہ جب دوبارہ نشر ہوتا تو اس مفصل ترجمہ کی ڈبنگ کے ساتھ ہوتا تھا۔نیز اس تحریری ترجمہ کی فائل تیار کر کے ویب سائٹ پر بھی ڈال دی جاتی تا کہ جو خطبہ سننے سے محروم رہ گئے ہوں وہ اسے پڑھ کر استفادہ کر سکیں۔ازاں بعد پریکٹس ہو جانے کی وجہ سے ترجمہ کرنے کا وقت کم ہوتا گیا اور اب بفضلہ تعالیٰ اکثر ہفتہ کے روز ظہر تک ترجمہ مکمل ہو جاتا ہے۔اور اس وقت فروری 2008ء سے لے کراب تک کے خطبات جمعہ اور اکثر خطابات کا تحریری ترجمہ ہماری ویب سائٹ پر موجود ہے۔فالحمد اللہ علی ذلک۔اس مبارک کام کی برکتیں اس طور بھی ظاہر ہوئیں کہ ترجمہ کرنے کی رفتار بڑھتی گئی جس کا نتیجہ اب بفضلہ تعالیٰ سلسلہ کی کتب کے بکثرت عربی تراجم کی شکل میں نکل رہا ہے۔کلمہ شکر کے طور پر عرض ہے کہ شاید خطبات کے ترجمہ کے کام میں تیزی کی ایک وجہ یہ بھی ٹھہری کہ جب رشین ڈیسک کا قیام عمل میں آیا تو انہوں نے بھی پیارے آقا کے ارشاد کے مطابق خطبات جمعہ کا ترجمہ شروع کیا۔چنانچہ مکرم را نا خالد احمد صاحب انچارج رشین ڈیسک نے سابقہ رشین ریاستوں میں سے ایک ریاست میں ہمارے مبلغ سلسلہ مکرم سرفراز احمد باجوہ