مصالح العرب (جلد 2 ۔۱۹۵۵ء تا ۲۰۱۱ء تک)

by Other Authors

Page 532 of 636

مصالح العرب (جلد 2 ۔۱۹۵۵ء تا ۲۰۱۱ء تک) — Page 532

504 مصالح العرب۔۔۔۔۔۔جلد دوم ذریعہ ہی عزت اور وقار کی منزل کی طرف بڑھا جا سکتا ہے۔کیونکہ عالم اسلامی میں ایسی کوئی طاقت یا حکومت یا لیڈرشپ نہیں ہے جس سے مذکورہ بالا اہداف کی تکمیل ہو سکے، خصوصا ایسی حالت میں جبکہ ہم آپس کے لڑائی جھگڑے، باہمی پھوٹ ، انحطاط اور ذلت کا شکار ہیں۔“ الإسلام والخلافة في العصر الحاضرص 296 القاہر 0 1973 ء)۔۔۔۔ایک اور مسلمان مفکر سعید حوا صاحب اپنی کتاب ( الا سلام، دراسات منہجیۃ ) کے صفحہ 377 پر لکھتے ہیں :۔”بہت سے شرعی واجبات کی ادائیگی کا تعلق خلیفہ اور امام سے ہے اور ان کی انجام دہی خلیفہ کے علاوہ ممکن نہیں تجربہ گواہ ہے کہ خلیفہ کی عدم تقرری دین کے کاموں کو معطل کرنے اور دین کے خلاف بغاوت کے مترادف اور مسلمانوں کے تفرقہ کا موجب ہے جیسا کہ آج کل ہو رہا ہے۔66 "حزب التحریر" کی ویب سائٹ پر آج سے پانچ سال قبل خلافت کے موضوع پر ایک طویل مضمون موجود تھا جس میں سے ایک پیرے کا خلاصہ یہ ہے: امت مسلمہ کی زندگی اور موت کا مسئلہ دین اسلامی کا مکمل طور پر قیام اور اس کے پیغام کو تمام دنیا تک پہنچانا ہے۔دوسرے لفظوں میں اس کا نام اسلامی خلافت کا قیام اور شریعت کا نفاذ اور تمام لوگوں تک اسلام کا پیغام پہنچانا ہے۔اسی سے ہی امت مسلمہ اپنے اس وصف کی مصداق ہو سکتی ہے جس کا ذکر اس آیت میں ہے: كُنتُمْ خَيْرَ أُمَّةٍ أُخْرِجَتْ لِلنَّاسِ ) آل عمران : 111 )۔خلافت کا قائم کرنا مسلمانوں پر فرض ہے بلکہ یہ تمام فرائض سے بڑا فرض و ہے۔خلافت کے قیام کے لئے صرف انفرادی کوشش ہی کافی نہیں ہے بلکہ اس کے لئے لوگوں کے ایک بڑے پر عزم گروہ کے کھڑے ہونے کی ضرورت ہے جو ایسا کرنے پر قادر ہو۔“ (http://www۔hizb-ut-tahrir۔org/arabic/welayat/htm/01ramdan۔htm) قیام خلافت کی امیدیں۔۔۔ایک عربی ماہنامہ (الوعی ) نے اپنے شمارہ نمبر 197 ، بابت ماہ اگست 2003 ء میں (الخلافة أمنية) کے عنوان سے ایک مضمون شائع کیا جس میں قرآنی آیات اور ان