مصالح العرب (جلد 2 ۔۱۹۵۵ء تا ۲۰۱۱ء تک)

by Other Authors

Page 531 of 636

مصالح العرب (جلد 2 ۔۱۹۵۵ء تا ۲۰۱۱ء تک) — Page 531

مصالح العرب۔جلد دوم 503 خلافت کی تمنا جماعت احمدیہ کی خلافت جوبلی کے حوالے سے بعض عرب مخالفین کے حاسدانہ اور معاندانہ رویوں کی ایک جھلک پیش کرنے کے بعد اب مناسب معلوم ہوتا ہے کہ ان عرب مخالفین کا خلافت کے بارہ میں نقطہ نظر بھی یہاں بیان کر دیا جائے۔خلافت کے قیام کا وعدہ تو قرآن کریم میں بھی موجود ہے۔(سورۃ النور آیت) اور خلافت علی منہاج نبوت کی پیشگوئی کا ذکر حدیث شریف میں ہے۔پھر یہ لوگ خلافت کی اہمیت اور افادیت سے تو منکر نہیں ہو سکتے۔لیکن یہ لوگ کس قسم کی خلافت کے قائل ہیں؟ اس لئے ذیل میں خلافت کے بارہ میں ان لوگوں کا نقطہ نظر پیش کر کے اس کا تجزیہ قارئین کرام کی دلچسپی کے لئے پیش ہے۔خلافت کی اہمیت اور افادیت کا اعتراف القاہرہ یونیورسٹی میں اسلامی تاریخ کے سابق لیکچرار ڈاکٹر ضیاء الدین صاحب اپنی كتاب ( الإسلام والخلافۃ فی العصر الحاضر ) میں لکھتے ہیں : ” خلافت کا قیام فرض کفایہ ہے۔پھر دین کے اس سب سے بڑے فرض کی ادائیگی سے غفلت اور پہلو تہی کی حد تک کو تا ہی اختیار کرنے کا کیا جواز ہوسکتا ہے۔۔۔امت مسلمہ کی کمزوری، ناکامی، انحطاط اور باہمی روابط کے ختم ہونے کے اسباب میں سب سے بڑا سبب اس فرض سے غفلت ہے۔صرف اور صرف خلافت سے ہی امت مسلمہ کو یکجا کیا جاسکتا ہے۔اسی سے ہی ناامیدی کے مارے ہوئے نفوس کے لئے امید کی کوئی کرن پیدا ہو سکتی ہے اور اسی کے