مصالح العرب (جلد 2 ۔۱۹۵۵ء تا ۲۰۱۱ء تک)

by Other Authors

Page 505 of 636

مصالح العرب (جلد 2 ۔۱۹۵۵ء تا ۲۰۱۱ء تک) — Page 505

477 مصالح العرب۔۔۔۔۔جلد دوم یوں ایم ٹی اے 3 العربیہ کی نشریات بند کر کے اس ناقتہ اللہ کی کونچیں کاٹنے والوں کے بارہ میں فَدَمْدَمَ عَلَيْهِمْ رَبُّهُم کا وعدہ پورا ہوا اور خود ان کا رابطہ دنیا سے کٹ کے رہ گیا۔کاش کہ لوگ اس سے عبرت حاصل کرتے۔اس واقعہ میں ایک اور بھی عجیب مشابہت پائی جاتی ہے اور وہ یہ ہے کہ اونٹنی کو عربی میں الناق" کہتے ہیں اور یہی نام حضرت صالح کی اوٹنی کے لئے قرآن میں آیا ہے۔اسی طرح کی کی وی چینل کو عربی میں ”القناة“ کہتے ہیں۔اور ان دونوں کلمات ( الناقۃ اور القناة) کے حروف ایک سے ہیں اس لئے دونوں کی عددی قیمت بھی ایک ہے اور اُس الناقۃ اور اس القناۃ کا مقصد اور ہدف بھی مشترک ہے یعنی تبلیغ حق۔اس لحاظ سے بھی حضور انور کا جملہ: اب فَدَمْدَمَ عَلَيْهِمْ رَبُّهُم کا وعدہ پورا ہوگا اس حقیقت حال کے عین مطابق ایک نہایت ہی بلیغ اشارہ پر مشتمل تھا جو بڑی شان سے پورا ہوا۔ایم ٹی اے العربیہ کی بندش کے بعد نشریات کا آغاز ایم ٹی اے 3 العربیہ کی نشریات کو نائل ساٹ سے ایک دفعہ تو بند کروا دیا گیا لیکن بہت جلد پہلے سے بہتر سیٹیلائیٹ پر ہمیں جگہ مل گئی اور دوبارہ یہی نشریات انہی ممالک میں جانے لگیں۔نشریات دوبارہ شروع ہونے کے موقعہ پر حضرت امیر المؤمنین ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے فرمایا: گزشتہ دنوں عربوں کو بھی بڑی پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔جن میں احمدی بھی ہیں اور ہمارے ہمدرد اور اسلام کا درد رکھنے والے عرب بھی ہیں۔پریشانی اس طرح ہوئی کہ بعض بڑی بڑی عرب حکومتوں نے مولویوں اور عیسائیوں کے خوف اور احمدیت کی ترقی کو دیکھتے ہوئے ، اور اس کی ایک وجہ حسد کی آگ بھی ہے اس میں جلتے ہوئے ہمارے ایم ٹی اے العربیہ کی نشریات کو جو Nile سیٹ پر یہ سیٹلائٹ جو بعض عرب حکومتوں کی ملکیت ہے ) آتی تھیں بند کروا دیا اور کیونکہ سب اخلاق کو بالائے طاق رکھ کر بغیر نوٹس کے یہ چینل بند کر دیا گیا تھا اس لئے اپنے اور عربوں میں سے غیر از جماعت جتنے تھے ان کے مجھے بھی اور انتظامیہ کو بھی پیغام اور خطوط آئے کہ یہ کیا ظلم ہوا ہے کہ ایک دم بغیر اطلاع کے آپ لوگوں نے چینل بند کر دیا ہے۔انہیں تو ہم