مصالح العرب (جلد 2 ۔۱۹۵۵ء تا ۲۰۱۱ء تک) — Page 480
مصالح العرب۔جلد دوم 452 جذبات ، تبصرے، آراء 3mta - العربیہ کی اس روح پرور و مسحور کن تقریب کے احوال کے بعد مناسب معلوم ہوتا ہے کہ اس مبارک چینل کے شروع ہونے پر بعض عربوں کے تبصرے نقل کر دیئے جائیں۔چینل توجہ کا مرکز بن گیا مکرم خالد سعید امیمی صاحب یمن سے لکھتے ہیں: میں قاہرہ میں پڑھ رہا ہوں۔جماعت احمدیہ کے بارے میں پہلے کبھی نہیں سنا تھا۔لیکن اتفاق سے آپ کا چینل دیکھا۔پھر وہی میری توجہ کا مرکز بن گیا، اور دن رات احمدیت کے بارے میں غور کرتا رہتا ہوں۔میں حق تک پہنچنا چاہتا ہوں۔مذہبی دنیا کے سرجن حمد عبد الحمید السید صاحب آف سیر یا لکھتے ہیں: میں اس نہایت پیارے چینل کو شروع کرنے پر آپ کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں جو عقل کو روشن کرنے والے اعلیٰ درجہ کے مضامین پیش کرتا ہے اور دینی عقائد کے بارہ میں حق کھول کر رکھ دیتا ہے تاہر ایک ٹھوس تشریحات کی روشنی میں اپنی راہ متعین کر سکے۔یقیناً یہ تشریحات عظیم ثمرات کا پیش خیمہ ہیں۔جو بھی آپ لوگوں کی بات سنتا ہے مطمئن ہو جاتا ہے۔آپ دینی عقائد پر مضبوطی سے قائم ہونے والے لوگ ہیں۔آپ دین کے میدان میں ایسے ہیں جیسے طب کے میدان میں سرجن ہو، چنانچہ آپ نے بڑے بڑے آپریشن کئے ہیں۔