مصالح العرب (جلد 2 ۔۱۹۵۵ء تا ۲۰۱۱ء تک)

by Other Authors

Page 468 of 636

مصالح العرب (جلد 2 ۔۱۹۵۵ء تا ۲۰۱۱ء تک) — Page 468

442 مصالح العرب۔جلد دوم خصوصی تقریب افتتاح کے چند دنوں کے بعد 6 مئی 2007 ء کو باقاعدہ طور پر اس چینل کی نشریات کی ابتدا کی مناسبت سے ایک خصوصی تقریب کا اہتمام کیا گیا جس کا تفصیلی احوال ایک رپورٹ کی شکل میں مکرم نصیر احمد قمر صاحب مدیر الفضل انٹرنیشنل نے 25 مئی 2007 ء کے شمارہ میں شائع کیا۔مناسب معلوم ہوتا ہے کہ اس مفصل رپورٹ کے اکثر حصہ کو یہاں نقل کر دیا جائے۔( بیت الفتوح - لندن - 6 مئی آج 6 رمئی بروز اتوار قریباً ساڑھے سات بجے بیت الفتوح لندن کے طاہر ہال میں 3-mta العربیہ کی نشریات کے اجراء کی مناسبت سے ایک خصوصی تقریب عشائیہ منعقد ہوئی جس میں ایم ٹی اے کے کارکنان مجلس عاملہ برطانیہ کے اراکین اور مرکزی عہدیداران کے علاوہ بعض منتخب مہمانوں نے شرکت کی۔یہ نہایت خوبصورت اور پر وقار تقریب کئی پہلوؤں سے بہت ہی روح پرور اور ایمان افروز تھی۔اس تقریب کے مہمان خصوصی ہمارے محبوب امام امیر المومنین حضرت خلیفتہ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز تھے۔آپ کے کرسی صدارت پر رونق افروز ہونے پر تلاوت قرآن کریم سے کارروائی کا آغاز ہوا جو ہمارے عرب احمدی بھائی مکرم تمیم ابو دقتہ صاحب نے کی۔آپ نے سورۃ الفتح کے پہلے رکوع کی تلاوت کی جس کا اردو ترجمہ مکرم ندیم کرامت صاحب وائس چیئر مین ایم ٹی اے نے پڑھ کر سنایا۔بعد ازاں مکرم منیر عودہ صاحب نے حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام کے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی نعت میں لکھے گئے عربی قصیدہ يَا قَلْبِيَ اذْكُرْ أَحْمَدَا کے بعض منتخب اشعار پڑھے جس کے بعد مکرم شریف عوده صاحب امیر جماعت کہا بیر نے عربی زبان میں بہت پُر جوش اور پُر ولولہ خطاب کیا۔اس خطاب کا اردو تر جمہ بعد ازاں مکرم سید نصیر احمد شاہ صاحب چیئر مین ایم ٹی اے نے پیش کیا۔مکرم شریف عودہ صاحب کی تقریر مکرم شریف عودہ صاحب نے اپنے عربی خطاب میں اللہ تعالیٰ کی حمد و ثنا اور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وعلی آلہ وسلم پر درود و سلام کے بعد اس بات پر اللہ تعالیٰ کے شکر کا اظہار کیا کہ اس۔