مصالح العرب (جلد 2 ۔۱۹۵۵ء تا ۲۰۱۱ء تک)

by Other Authors

Page 466 of 636

مصالح العرب (جلد 2 ۔۱۹۵۵ء تا ۲۰۱۱ء تک) — Page 466

مصالح العرب۔جلد دوم 440 ایم ٹی اے 3 العربیة کا باقاعدہ اجراء گذشتہ صفحات میں مذکور تمہید کے بعد اب ہم ایم ٹی اے 3 العربیہ کے اجراء کے واقعہ کا ذکر کرتے ہیں۔ہم پہلے ذکر کر آئے ہیں کہ حضرت خلیفہ امسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے منصب خلافت پر فائز ہونے کے بعد مکرم منیر عودہ صاحب کو فرمایا تھا کہ میرے عہد میں عربوں میں تبلیغ کے لئے راہ کھلے گی اور عربوں میں احمدیت کا نفوذ ہو گا اور وہ کثرت سے احمدیت کی آغوش میں آئیں گے۔چنانچہ حضور انور کے یہ کلمات آج عربوں میں فتوحات اور جماعت کے انتشار کی شکل میں پورے ہو رہے ہیں۔ایم ٹی اے 3 العربیہ بھی اس سلسلہ کی ایک کڑی تھی۔اس سلسلہ میں مکرم منیر عودہ صاحب نے ہمیں بتایا کہ: حضرت خلیفہ اسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے اپنی خلافت کے شروع سے ہی عربوں میں تبلیغ کو خاص اہمیت دی اور مجھے یاد پڑتا ہے کہ 2004ء کی ابتدا میں ایک ملاقات کے دوران حضور انور نے فرمایا کہ ایسے عربی پروگرامز کی تیاری کے امکانات کا جائزہ لے کر بتائیں جو جماعت کے ایک علیحدہ عربی چینل پر چلائے جا سکیں۔چنانچہ اس کے بعد جب میں کہا بیر گیا اور وہاں پر امیر جماعت محمد شریف عودہ اور مکرم ہانی طاہر صاحب سے اس بارہ میں بات کی کہ حضور انور کا منشاء یہ ہے کہ یہ پروگرام بے شک بہت ہی معمولی درجہ کے ہوں جن کے ذریعہ صرف جماعت کا پیغام عرب دنیا کے بڑے حصہ تک پہنچ جائے۔انہوں نے کہا کہ بظاہر تو حالت ایسی ہے کہ ہمارے پاس ایک علیحدہ چینل کو چلانے کیلئے پروگرام تیار کرنے اور ریکارڈنگ کرنے اور جملہ انتظامی اور تکنیکی امور کی انجام دہی کے لئے ماہرین