مصالح العرب (جلد 2 ۔۱۹۵۵ء تا ۲۰۱۱ء تک)

by Other Authors

Page 465 of 636

مصالح العرب (جلد 2 ۔۱۹۵۵ء تا ۲۰۱۱ء تک) — Page 465

00000 مصالح العرب۔۔۔۔۔۔جلد دوم 439 پوشیدہ نہیں رہتی، بلکہ یہ اس بجلی کی طرح دکھائی دیتی ہے جو ایک سمت سے کوند کر دوسری سمتوں میں چمکتی ہے یہاں تک کہ تمام اطراف و جہات پر ایک دائرے کی طرح محیط ہو جاتی ہے۔اسی طرح اسی کتاب میں ایک اور جگہ حضور علیہ السلام فرماتے ہیں جس کا ترجمہ نقل کیا جاتا ہے: اور نزول کے لفظ میں جو حدیثوں میں آیا ہے یہ اشارہ ہے کہ مسیح موعود کے زمانہ میں امر اور نصرت انسان کے ہاتھ کے وسیلہ کے بغیر اور مجاہدین کے جہاد کے بغیر آسمان سے نازل ہوگی اور مدبروں کی تدبیر کے بغیر تمام چیزیں اوپر سے نیچے آئیں گی۔گویا مسیح بارش کی طرح فرشتوں کے کے بازؤوں پر ہاتھ رکھ کر آسمان سے اترے گا، انسانی تدبیروں اور دنیاوی حیلوں کے بازؤوں پر اس کا ہاتھ نہ ہوگا۔اور اس کی دعوت اور حجت زمین میں چاروں طرف بہت جلد پھیل جائے گی اس بجلی کی طرح جو ایک سمت میں ظاہر ہو کر ایک دم میں سب طرف چمک جاتی ہے۔یہی حال اس زمانہ میں واقع ہوگا۔الخطبة الإلهامية ، روحانی خزائن جلد 16 صفحہ 283 تا 285) ایک رنگ میں سیٹیلائٹ سسٹم بھی اس طرح کام کرتا ہے کہ اس کی نشریات آسمان پر ایک مقام سے تمام دنیا میں منتشر ہو جاتی ہیں اور بجلی کی طرح ایک جگہ سے کوند کر دنیا کے کناروں تک پہنچ جاتی ہیں اور بیک وقت ہر جگہ دکھائی دینے لگتی ہیں۔گویا اس طرح مسیح موعود کا نزول ہر گھر میں ہو رہا ہے۔حضور علیہ السلام کی تحریرات واقوال کے حوالے سے جملہ عقائد کی وضاحت ہو رہی ہے اور گندا چھالنے والے تمام دریدہ دہن معترضین کے جملہ اعتراضات کا جواب دیا جا رہا ہے۔شاید اسی دن کے لئے حضور علیہ السلام نے اپنے ایک عربی قصیدہ میں فرمایا تھا کہ: وَ يَأْتِي يَوْمُ رَبِّي مِثْلَ بَرْقٍ فَلَا تَبْقَى الْكِلابُ وَلَا النُّبَاحُ تحفه بغداد، روحانی خزائی جلد 7 صفحہ 38) ترجمہ: اور میرے رب کا دن بجلی کی طرح آئے گا۔تب نہ تو گنتے باقی رہیں گے نہ ہی ان کا بھونکنا۔