مصالح العرب (جلد 2 ۔۱۹۵۵ء تا ۲۰۱۱ء تک)

by Other Authors

Page 464 of 636

مصالح العرب (جلد 2 ۔۱۹۵۵ء تا ۲۰۱۱ء تک) — Page 464

438 مصالح العرب۔۔۔۔۔۔جلد دوم دی گئی ہیں وہ ان میں سے کسی کو نہیں دی گئیں۔ذلِكَ فَضْلُ اللَّهِ يُؤْتِيهِ مَنْ يَشَاء۔۔۔۔اس ا نے اپنے تفضلات و عنایات سے یہ خوشخبری بھی دی ہے کہ روز ازل سے یہی قرار یافتہ ہے کہ آیت متذکرہ بالا اور نیز آیت وَاللهُ مُتِمُّ نُورہ کا روحانی طور پر مصداق یہ عاجز ہے، اور خدا تعالیٰ ان دلائل و براہین کو اور ان سب باتوں کو کہ جو اس عاجز نے مخالفوں کے لئے لکھے ہیں خود مخالفوں تک پہنچا دے گا اور ان کا عاجز اور لا جواب ومغلوب ہونا دنیا میں ظاہر کر کے مفہوم آمیہ متذکرہ بالا کا پورا کر دے گا۔فَالْحَمْدُ لِلَّهِ عَلَى ذلِك 66 ( براہین احمدیہ حاشیہ در حاشیہ نمبر 3 ، روحانی خزائن جلد 1 صفحہ 594 تا 597) ایک دم میں چمک کر ہر طرف پھیل جانے والی بجلی 66 علاوہ ازیں حضور علیہ السلام نے مسیح موعود کے متعلق احادیث نبویہ میں مذکور لفظ " نُزُول کی شرح میں بعض بڑے دقیق رنگ میں اشارے فرمائے ہیں جن کا ایک طور پر اطلاق سیٹلائٹ چینل پر بھی ہو سکتا ہے اور چونکہ ہم اس وقت جماعت احمدیہ کے عربی چینل کے بارہ میں بات کر رہے ہیں اس حوالہ سے یہ بات قابل ذکر ہے کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا ان مذکورہ دقیق اشاروں پر مبنی مضمون عربی کتاب خطبہ الہامیہ میں مذکور ہے۔حضور علیہ السلام نزول کا لفظ استعمال ہونے کی دو حکمتیں بیان فرماتے ہیں۔ان میں سے دوسری اس طرح سے ہے: " ثانيهما: لإظهار شهرة المسيح الموعود في أسرع الأوقات والزمان في جميع البلدان فإن الشيئ الذي ينزل من السماء يراه كلّ أحدٍ من قريب وبعيد ومن الأطراف والأنحاء ولايبقى عليه ستر في أعين ذوى الإنصاف ويشاهد كبرق يبرق من طرف إلى طرف حتى يحيط كدائرة على الأطراف“۔الخطبة الإلهامية ج 16 صفحہ 43) (ترجمه از ناقل) نزول کے دوسرے معنے یہ ہیں کہ مسیح موعود کی تمام ممالک میں غیر معمولی تیزی کے ساتھ شہرت پھیل جائے گی۔کیونکہ جو چیز آسمان سے نازل ہوتی ہے اسے قریب سے اور دور سے اور ہر ایک سمت و جہت سے ہر کوئی دیکھتا ہے اور وہ اہل انصاف کی نظر میں وہ کبھی