مصالح العرب (جلد 2 ۔۱۹۵۵ء تا ۲۰۱۱ء تک) — Page 462
مصالح العرب۔جلد دوم 436 ایم ٹی اے 3 العربية ال الْحِوَارُ الْمُبَاشَر اور رڈ عیسائیت پر مشتمل پروگراموں کا سلسلہ ابھی جاری تھا کہ ایم ٹی اے3 العربیہ کا اجراء عمل میں آیا جس پر دیگر پروگرامز کے علاوہ انجوار المباشر بھی چلتا رہا اور بفضلہ تعالیٰ آج تک بڑی کامیابی کے ساتھ چل رہا ہے۔اس میں عیسائیت کے رد میں پروگراموں کے علاوہ مختلف اختلافی مسائل اور موضوعات پر بحث ہوئی جن کے بارہ میں ہم تفصیلی طور پر بعد میں لکھا جائے گا۔وَاللَّهُ مُتِمُّ نُوْرِہ کا جلوہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی تحریرات سے معلوم ہوتا ہے کہ آپ نے میڈیا کے عظیم الشان انقلاب کی طرف بڑے لطیف پیرائے میں اشارہ فرمایا ہے۔آپ نے اپنی پہلی کتاب براہین احمدیہ میں نئی ایجادات اور سرعت وسائلِ رسل و رسائل واتصالات کی وجہ سے دنیا کے گلوبل و پیج یا ایک ملک بن جانے کا ذکر فرمایا ہے، جس کی بنا پر پرانے زمانوں میں تبلیغ و تبشیر کا سالوں میں ہونے والا کام اب محض چند ایام میں ہونا ممکن ہو گیا ہے۔اس اقتباس میں مجموعی طور پر نئی ایجادات کا دین اسلام کی تبلیغ اور اسے تمام دنیا پر غالب کرنے میں اہم کردار کھل کر سامنے آ جاتا ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام فرماتے ہیں: روحانی طور پر دین اسلام کا غلبہ جو حج قاطعہ اور براہین ساطعہ پر موقوف ہے اس عاجز کے ذریعہ سے مقدر ہے۔گو اس کی زندگی میں یا بعد وفات ہو۔اور اگر چہ دین اسلام اپنے دلائل حقہ کے رو سے قدیم سے غالب چلا آیا ہے اور ابتدا سے اس کے مخالف رسوا اور ذلیل ہوتے