مصالح العرب (جلد 2 ۔۱۹۵۵ء تا ۲۰۱۱ء تک)

by Other Authors

Page 458 of 636

مصالح العرب (جلد 2 ۔۱۹۵۵ء تا ۲۰۱۱ء تک) — Page 458

434 مصالح العرب۔۔۔۔۔جلد دوم میں یہ خبر ہمیں ایک غیر احمدی کے ذریعہ ملتی ہے۔میں اسے کہتا ہوں کہ یہ خبر غلط ہے کیونکہ اصل مسیح موعود ایک سو سال قبل آچکا ہے اور اب کوئی آسمان سے نہیں آئے گا۔ہم اسی بحث میں ہیں کہ آسمان سے ایک گول شکل کی بہت بڑی خلائی سواری زمین پر اترتی دکھائی دیتی ہے جس سے بکثرت نور نکل رہا ہے۔اس پر غیر احمدیوں نے کہنا شروع کر دیا کہ دیکھو مسیح آ گیا۔اس پر ہم احمدی حیرت میں پڑے ہیں کہ یہ کیسے ہو سکتا ہے؟ لیکن جب وہ سواری ہمارے قریب آتی ہے تو ہمیں اس کے اندر سے حضرت امیر المومنین خلیفہ اسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کچھ احمدی احباب و خواتین کے ساتھ تشریف فرما نظر آتے ہیں۔جس پر ہم لوگ نہایت خوشی سے نعرہ تکبیر بلند کرتے ہیں لیکن غیر احمدی شک میں پڑتے ہیں کہ احمدیوں کا امام میسج کیسے ہو گیا؟ اس پر میں حضور کے قریب جا کر عرض کرتا ہوں کہ حضور بعض دوست ابھی تک شک میں ہیں۔اس پر آپ کمال شفقت سے ان کے پاس جا کر فرماتے ہیں کہ اب بھی اگر آپ لوگ تصدیق نہیں کرتے تو میں ایک اور نشان دکھاتا ہوں۔یہ کہہ کر آپ سواری کی طرف چلے گئے اور آسمان کی طرف بلند ہو گئے اور پھر تھوڑی دیر بعد واپس تشریف لائے اور ان سے پوچھا کہ اب تم تصدیق کرتے ہو؟ تو اس پر لوگ بکثرت آپ کے گرد جمع ہونا شروع کر دیتے ہیں اور ان کی تعداد بڑھ رہی ہے اور وہ نعرے لگا رہے ہیں۔ایم ٹی اے جو پروگرام پیش کر رہا ہے یہ خواب کے ایک حصہ کی تعبیر ہے۔اللہ کرے کہ ان پروگراموں کو دیکھ کر لاکھوں کروڑوں سعید روحیں حضور کے گرد جمع ہوں۔ہمیں انتظار رہے گا محترمہ نسیبہ اسلامبولی صاحبہ نے شام سے لکھا: الجوار المباشر میں اچانک حضور کی آمد اور رحمتوں اور برکتوں سے بھر پور وہ چند لمحات جو حضور نے ہمیں عنایت فرمائے ، ان کے بعد جو آنکھوں سے آنسو رواں ہوئے اور دل کو ٹھنڈک پہنچی اور فرط مسرت سے جذبات کی جو کیفیت تھی اسے بیان نہیں کیا جاسکتا۔مجھے نہیں معلوم کہ اب میں اس پروگرام کو کیسے دیکھا کروں گی کیونکہ ہر گھڑی ہمیں یہی انتظار رہے گا کہ کاش حضور چندلحوں کیلئے دیدار کرانے کیلئے تشریف لائیں۔کاش ہمیشہ اسی طرح ہمیں اپنے پیارے چینل پر