مصالح العرب (جلد 2 ۔۱۹۵۵ء تا ۲۰۱۱ء تک)

by Other Authors

Page 457 of 636

مصالح العرب (جلد 2 ۔۱۹۵۵ء تا ۲۰۱۱ء تک) — Page 457

433 مصالح العرب۔۔۔۔۔جلد دوم کہ جب مکرم شریف صاحب نے کہا کہ حضور تشریف لائے ہیں میرا حال اس شخص کی طرح تھا جس کے پاس اچانک کوئی فوجی جرنیل آ جائے۔اس منظر کے رعب سے چھلانگ لگا کر اٹھ بیٹھا۔قریب تھا کہ میرا سر چھت سے جا لگتا۔میں نے شدت رعب سے ہاتھ آنکھوں پر رکھ لئے اور آنسو جاری ہو گئے۔میں برف کی طرح ٹھنڈا ہو گیا اور حضور کی باتیں سننے لگا۔اس وقت میرے سامنے یہ آیت آ گئی لَوْ أَنْفَقْتَ مَا فِي الْأَرْضِ جَمِيْعًا مَّا أَلَّفْتَ بَيْنَ قُلُوبِهِمْ (الانفال : 64) - حضور آپ ہمارا فخر ہیں۔ہم آپ کی ہمیشہ اطاعت کریں گے۔مکرمہ دعاء منصور عودہ صاحبہ نے کہا بیر سے لکھا: پیارے آقا کا پروگرام الْحِوَارُ الْمُبَاشَر میں تشریف لا نا عجیب تاثیر رکھتا تھا۔خوشی ومسرت کے جذبات نے ہمیں ہمارے ارد گرد سے بے خبر کر دیا تھا۔ہماری سوچ، اور احساسات حضور کی طرف کھچے چلے جارہے تھے۔یہ ایک عظیم منظر تھا۔ایسے لگتا تھا جیسے ہم آنحضور صلی اللہ علیہ وسلم اور صحابہ اور خلفائے راشدین کے زمانہ میں لوٹ گئے ہیں۔سیدی! اس واقعہ کے بعد ہمارے دلوں میں خلافت سے تعلق مزید جوش مارنے لگا ہے۔ایم ٹی اے کے ذریعہ مسیح موعود کا آسمان سے نزول ذکر بھی کیا : مکرم عبد اللطیف اسماعیل عودہ نے کہا بیر سے اپنے جذبات کے ساتھ ایک رؤیا کا الْحِوَارُ الْمُبَاشَر میں آپ کے اچانک تشریف لانے کا عظیم اثر دلوں پر ہے اور اس سے جہاں جماعت کے افراد کی آپس میں محبت واخوت کا اظہار ہوتا ہے وہاں حضرت اقدس مسیح ہے۔موعود علیہ السلام اور آپ کے بعد آپ کے خلفاء کی عربوں سے شدید محبت کا اظہار ہوتا۔حضور ! ایم ٹی اے کو جو عظیم کا میابیاں مل رہی ہیں ان کو دیکھ کر مجھے چار سال پہلے کی دیکھی ہوئی ایک خواب یاد آ گئی جو میں نے آپکی خدمت میں بھجوائی تھی جبکہ ابھی ایم ٹی اے العربیہ کا کوئی وجود نہ تھا۔میں نے خواب میں دیکھا کہ ریڈیو اور ٹی وی اور دوسرے وسائل اطلاعات کے ذریعہ یہ خبر نشر ہوئی ہے کہ عنقریب امام مہدی ومسیح کا نزول آسمان سے ہونے والا ہے۔کہا بیر