مصالح العرب (جلد 2 ۔۱۹۵۵ء تا ۲۰۱۱ء تک) — Page 450
426 مصالح العرب۔۔۔۔۔۔جلد دوم میں عربی ڈیسک کے ممبران کے علاوہ مکرم داؤد احمد عابد صاحب استاد جامعہ احمدیہ برطانیہ بھی شامل ہو گئے ہیں جبکہ انگریزی ترجمہ میں مکرمہ مہا دبوس صاحبہ کے ساتھ مکرمہ ریم شریقی صاحبہ معاونت کرتی ہیں۔علاوہ ازیں 2009ء میں کچھ عرصہ کے لئے بنگالی زبان میں بھی اس پروگرام کا لائیو تر جمہ ہوا۔لائیو ترجمہ کو بہت سے احمدی و غیر احمدی احباب نے سراہا اور احمدی احباب کو اس طرح الحوار کے نفس مضمون اور بحث کے متعلق آگاہی ہونے لگی۔یہاں اس حوالے سے بھی دو تبصرے پیش ہیں: حسن صاحب آف اٹلی کی فون کال کا ذکر آچکا ہے انہوں نے ایک اور پروگرام میں فون کر کے کہا کہ پروگرام کو اس حکمت اور حقیقت پسندی کے چلانے کے لئے ہم آپ کے شکر گزار ہیں۔اس میں ہر ایک کو شرکت کی دعوت و اجازت اور وقت دینے سے لگتا ہے کہ یہ پروگرام ہماری اپنی ملکیت ہو گیا ہے۔اور اگر ہماری ملکیت ہے تو ہم یہ تجویز دیتے ہیں کہ اس کی پروگرام کے لائیو ترجمہ کے علاوہ بعد میں تسلی کے ساتھ مفصل طور پر متعدد زبانوں میں ترجمہ کیا جائے۔شروع کے پروگرامز میں مکرم عبادہ بر بوش صاحب فون کالز لیتے تھے۔ماریشس سے ایک دوست نے فون کر کے پیار بھری ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے عبادہ صاحب سے کہا: مجھے بتائیں کہ کیا اسلام صرف عربوں اور پاکستانیوں کے لئے آیا ہے؟ عبادہ صاحب نے کہا: نہیں، بلکہ اسلام تو تمام دنیا کے لئے آیا ہے۔اس نے کہا پھر یہ پروگرام صرف عربی میں ہی کیوں ہے؟ اور اس کا ترجمہ صرف اردو میں ہی کیوں ہے؟ اس نے مزید کہا کہ ہم انگلش سمجھ لیتے ہیں اور کئی ایک دوست اکٹھے ہو کر اس پروگرام کا انگریزی ترجمہ سنا کرتے تھے اس دفعہ وہ ترجمہ نہیں آیا تو ہم استفادہ سے محروم ہیں۔00000