مصالح العرب (جلد 2 ۔۱۹۵۵ء تا ۲۰۱۱ء تک) — Page 436
مصالح العرب۔جلد دوم تائید و نصرت فرمائے۔حمدی فوزی السید صاحب نے مصر سے لکھا: 412 مفید معلومات پر مبنی پروگرام پیش کرنے پر میں آپ کا شکریہ ادا کرتا ہوں اور اللہ سے دعا گو ہوں کہ وہ اس کی آپ کو بہترین جزا عطا فرمائے۔اے برادران آپ نے ہمارے رسول کریم کا دفاع کر کے ہمارے سینے ٹھنڈے کر دیئے ہیں“۔محمد مصيلحی موسیٰ صاحب نے مصر سے لکھا: میں بہت خوش ہوں اور MTA پر پادری زکریا بطرس کے رد میں پروگرام نشر کرنے پر میری حقیقی خوشی کو صرف میرا خدا ہی جانتا ہے۔میری دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ آپ کو اس پادری جیسے تمام لوگوں کو جواب دینے کی توفیق عطا فرمائے جو اسلام پر گند اچھال رہے ہیں“۔احمد کریا احمد عفیفی صاحب نے مصر سے لکھا: اسلام اور مسلمانوں کی آپ جو مدد و نصرت کر رہے ہیں واقعی عظیم الشان ہے۔اللہ تعالیٰ آپ لوگوں کے اخلاص میں برکت دے اور دشمن کے بالمقابل آپ کی مدد فرمائے ، اور ان کے شر سے محفوظ رکھے اور خدمت کے مزید مواقع عطا فرمائے ، آمین۔عبد الوہاب محمد حسین صاحب آف مصر لکھتے ہیں: اللہ تعالیٰ آپ کو برکت دے اور آپ جیسے لوگ بکثرت پیدا کرے۔اللہ تعالی خود دین اسلام کی حفاظت فرمائے جس پر مغرب کی طرف سے گمراہی و ضلالت سے بھر پورنت نئے حملے کئے جا رہے ہیں۔اللہ تعالی ہمیں ان سے نجات عطا فرمائے اور آپ کو عزت دے اور مخالفین کے مقابل پر وہ خود آپ کی مدد فرمائے خصوصا پادری زکریا پطرس کے خطرناک حملے کے بالمقابل جس کا آپ نے خاص طور پر بڑی ہمت اور قوت اور بڑی خوبصورتی کے ساتھ مقابلہ کیا ہے۔ایاب خیری تھامی صاحب آف مصر لکھتے ہیں: اللہ تعالیٰ آپ کے ساتھ ہو، آپ کو برکتوں اور فضلوں اور مزید علوم سے نوازے، اسلام کے حقیقی مدافع بنادے اور بہتوں کی ہدایت کے موجب بنادے۔میں ایک عرصے سے موازنہ مذاہب، اسلام کے دفاع اور اعجاز قرآن جیسے مضامین میں دلچسپی رکھتا ہوں۔الحياة چینل کو