مصالح العرب (جلد 2 ۔۱۹۵۵ء تا ۲۰۱۱ء تک) — Page 408
مصالح العرب۔۔۔۔۔جلد دوم 384 ملاقاتیں کرنے کے ان چند دنوں میں بھی میں نے 6 قسطیں لکھ لیں۔میں خود حیران ہوں کہ یہ کیسے ہو گیا۔یہ محض خلیفہ وقت کے ارشاد کی تعمیل کی برکت ہے۔جب خلیفہ وقت کوئی ارشاد فرماتے ہیں تو خدا تعالیٰ اس کی تعمیل کرنے والوں کی کوششوں میں غیر معمولی برکت ڈال دیتا ہے۔“ ایم ٹی اے کہا بیر کے پروگرام جن دنوں میں مکرم مصطفیٰ ثابت صاحب انبوبة عن الایمان کی قسطیں لکھ رہے تھے انہی ایام میں MTA کبابیر نے عیسائی پادری کے اٹھائے ہوئے بعض بڑے بڑے اعتراضات کے تفصیلی جوابات پر مشتمل کئی ایک پروگرام ریکارڈ کئے جو مسلسل ایم ٹی اے پر نشر ہونے شروع ہو گئے۔لیکن چونکہ اس وقت ایم ٹی اے عرب دنیا میں اتنی کثرت سے نہ دیکھا جاتا تھا نیز عربی نشریات کا وقت بھی محدود تھا اس لئے ہمارے ان پروگرامز کا کوئی خاص اثر نہ ہوا۔أجوبَة عَنِ الْإِيْمَانِ اور اس کا اثر مکرم مصطفیٰ ثابت صاحب نے کا سر صلیب حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے علم کلام سے لیس ہو کر تمیں قسطوں پر مشتمل ویڈیو پروگرامز کی ایک سیریز ریکارڈ کی اور اس کو تحریر میں بھی محفوظ کر لیا، اور حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے ان پروگرامز کو ایم ٹی اے پر قسط وار چلانے کا ارشاد فرمایا۔نیز ان کے بارہ میں یہ ہدایت بھی فرمائی کہ انہیں ایک ویب سائٹ پر ڈال کر افادہ عام کے لئے وقف کر دیا جائے جہاں سے لے کر فائدہ اٹھانے کی ہر ایک کو اجازت ہو۔چونکہ یہ پروگرامز تحریری صورت میں بھی موجود تھے اس لئے حضور انور کے اس حکیمانہ ارشاد کا یہ عظیم اثر سامنے آیا کہ وہ لوگ جن کو پادری کا منہ بند کرنے کے لئے کوئی دلیل نہیں مل رہی تھی ان کے ہاتھ میں مضبوط ہتھیار آ گیا۔چنانچہ کئی ایک اخبارات اور رسالوں اور ویب سائٹس نے ان پروگراموں کو شائع کرنا شروع کر دیا۔اور سب سے بڑھ کر یہ کہ الا زہر والوں نے اس پروگرام کے ٹیکسٹ کو اپنی طرف۔عیسائی معترضین کے سامنے آفیشل جواب کے طور پر پیش کیا۔