مصالح العرب (جلد 2 ۔۱۹۵۵ء تا ۲۰۱۱ء تک)

by Other Authors

Page 407 of 636

مصالح العرب (جلد 2 ۔۱۹۵۵ء تا ۲۰۱۱ء تک) — Page 407

مصالح العرب۔۔۔۔۔جلد دوم 383 تشریف لے گئے اور وہاں پر کچھ عرصہ قیام کے دوران چند پروگرامز کا مواد تحریر کر لیا۔اسی دوران جلسہ سالانہ برطانیہ آگیا تو اس میں شرکت کے لئے تشریف لائے لیکن لندن میں بھی قیام کے دوران متعدد پروگرامز کا مواد تحریر کرتے رہے۔بعد از جلسہ کہا بیر تشریف لے گئے اور لکھنے کے ساتھ ساتھ ریکارڈنگ بھی شروع کروادی، اور بالآخر 30 پروگرامز کی پہلی کھیپ ریکارڈ ہو کر مرکز پہنچ گئی تو مکرم مصطفی ثابت صاحب 30 اقساط پر مبنی انگلی کھیپ کی تیاری میں لگ گئے۔مکرم مصطفیٰ ثابت صاحب نے پادری کے پروگرام أَسْئِلَة عن الإيمان كے جواب میں تیار کئے جانے والے پروگراموں کے اس سلسلہ کا نام أَخْوِبَة عَنِ الْإِيْمَان رکھا جو بڑا مناسب اور اسم بامسمی تھا یعنی اس میں پادری کو کافی وشافی جواب دیا گیا تھا۔اطاعت خلافت کی برکات ان پروگرامز کی تیاری میں غیر معمولی تائید الہی کا ذکر کرتے ہوئے مکرم مصطفیٰ ثابت صاحب بیان کرتے ہیں کہ : ” خدا کے خلیفہ کی طرف سے مفوضہ کاموں میں اخلاص کے ساتھ کوشش کرنے پر اللہ تعالیٰ ان کاموں میں ٹیسر اور برکت رکھ دیتا ہے۔اس سلسلہ میں میں ایک مثال یہ پیش کرتا ہوں کہ جب عیسائی پادری ذکر یا بطرس اسلام اور نبئی اسلام پر اعتراض اور حملے کر رہا تھا اور چیلنج کر رہا تھا کہ مسلمانوں میں سے کوئی ہے جو ان اعتراضات کا جواب دے سکے، تو ہمارے مصری احمدی مکرم عمر وعبد الغفار صاحب نے حضرت خلیفہ اسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کی خدمت میں لکھا کہ مصطفیٰ ثابت کو ارشاد فرمائیں کہ وہ ان پادریوں کے اعتراضات کا جواب دیں۔چنانچہ حضور انور کی طرف سے مجھے ارشاد آ گیا اور میں حضورانور کی اجازت کے ساتھ کہا بیر چلا گیا جہاں پروگرام أجْوِبَة عَنِ الْإِيْمَان کی قسطیں لکھنا شروع کیں۔خلیفہ وقت کے ارشاد کی تعمیل کے نتیجہ میں اس کام میں ایسی برکت پڑی کہ میں بعض اوقات ایک قسط ایک دن میں لکھ لیتا تھا۔کئی دفعہ میں عنوان مقرر کر کے لکھنا شروع کرتا تو مضمون کسی اور طرف ہی چلا جاتا اور اتنا مضبوط اور مدلل ہوتا کہ مجھے مضمون کا عنوان تبدیل کرنا پڑتا تھا۔پھر اس دوران میں جلسہ پر آ گیا اور باوجود روزانہ جلسہ میں شمولیت، اس کی کارروائی سننے، اور مختلف مہمانوں سے برطانیہ پرا