مصالح العرب (جلد 2 ۔۱۹۵۵ء تا ۲۰۱۱ء تک) — Page 393
مصالح العرب۔۔۔۔۔جلد دوم 369 زبان میں بھی ایسی سائٹ تیار کریں کیونکہ میں چاہتا ہوں کہ میرے چیچنیا کے ہم قوم بھائی بھی کثیر تعداد میں اس عظیم انسان کو پہچانیں اور دیکھیں کہ اللہ تعالیٰ نے اس کی کس طرح مدد فرمائی ہے۔ربانی علوم کا سمندر مکرم احمد انیس صاحب الجزائر سے لکھتے ہیں: جب سے مجھے آپ کی ویب سائٹ کا پتہ چلا ہے میں اس کا دیوانہ ہو کر رہ گیا ہوں۔ربانی علوم کے اس سمندر سے اپنی پیاس بجھا رہا ہوں اور دن بدن اس بات پر میرا یقین بڑھتا جا رہا ہے کہ آپ لوگ ہی حق پر ہیں۔لہذا میں بیعت کرنا چاہتا ہوں۔مطالعہ اور بیعت مکرمہ نسیبہ صاحبہ از دمشق اپنے بیعت کے تفصیلی واقعہ میں بیان کرتی ہیں: میں نے جماعت کی ویب سائٹ دیکھی اور اس پر موجود کتابوں کا مطالعہ کیا اور خدا تعالی کی توفیق اور میری خوش قسمتی سے سب سے پہلے میں نے کتاب مسیح ہندوستان میں کا مطالعہ کیا ، پھر اسلامی اصول کی فلاسفی اور مکتوب احمد کا مطالعہ کیا اور اس کے علاوہ ویب سائٹ پر موجود کچھ اور مضامین پڑھے۔خصوصاً ختم نبوت کے بارہ میں تفصیل سے پڑھا اور خدا تعالیٰ نے اپنے فضل سے میری تسلی کرا دی۔میں نے ان کتب اور مقالات اور قصائد کا مطالعہ جاری رکھا اور ایم ٹی اے کے پروگرامز بھی دیکھتی رہی حتی کہ خدا تعالی نے چھ ماہ بعد مجھے اس مبارک جماعت میں شمولیت کی توفیق دے دی۔بیعت کے بغیر چارہ نہ رہا بكرمه حياة حرز اللہ صاحبہ از تیونس بیان کرتی ہیں: مجھے شروع سے ہی دینی لگاؤ ہے۔اسی نقطہ نظر سے صوفیاء اور علماء کی کتب پڑھتی رہتی ہوں۔لیکن کوئی خاص اندرونی تبدیلی پیدا نہیں ہوئی۔صوفیاء کی جماعت میں چارسال شامل رہی