مصالح العرب (جلد 2 ۔۱۹۵۵ء تا ۲۰۱۱ء تک) — Page 387
مصالح العرب۔۔۔۔۔جلد دوم 363 پہلی عربی ویب سائٹ کا قیام گو کہ 2001ء کی ابتداء میں جماعت کی مرکزی ویب سائیٹ www۔alislam۔org کا اجراء ہو گیا تھا جس میں عربی سیکشن بھی رکھا گیا تھا اور اس سیکشن میں گل چھ کتب، چار پمفلٹس ، تفسیر سورۃ فاتحہ اور بیعت فارم رکھے گئے تھے۔لیکن عرب احباب کی اس مواد تک سہولت کے ساتھ رسائی اور اس کی بنا پر جماعت کے ساتھ رابطہ کسی قدرمشکل امر تھا۔نیز جماعت احمدیہ کا سارا عربی لٹریچر ویب سائٹ پر میسر نہ تھا۔دوسری طرف حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے زمانہ سے لے کر آج تک جماعت کی اکثر کتب عرب ممالک میں پہنچانا مشکل امر رہا ہے کیونکہ عرب ملکوں میں ان کو چھپوانے کی اجازت نہیں ہے جبکہ دیگر ملکوں سے ان کا بھیجنا تقریبا ناممکن ہے کیونکہ راستہ میں ہی ان کو ضبط کر لیا جاتا ہے۔علاوہ ازیں اسی عرصہ میں انٹرنیٹ پر مختلف عربی ویب سائیٹس کا بہت زیادہ اضافہ اور رواج ہوا اور بعض عیسائی ویب سائٹس پر اسلام، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم اور قرآن کریم کے خلافت پرو پیگنڈا شروع ہوا جس کا جواب دینے کے لئے نیز جماعت کا سارا لٹریچر عربوں تک پہنچانے کے لئے عربی ویب سائیٹ کی ضرورت کو شدت سے محسوس کیا گیا۔جلسہ سالانہ برطانیہ 2004ء کے موقعہ پر مکرم محمد شریف عودہ صاحب نے حضور انور ایدہ اللہ کی خدمت میں ویب سائٹ بنانے اور جماعت احمدیہ کہا بیر کو یہ کام سونپنے کی درخواست کی۔حضور انور نے اس بارہ میں مکمل سکیم بنا کر پیش کرنے کا ارشاد فرمایا۔نیز اس ویب سائٹ پر مواد ڈالنے اور دیگر انتظامی امور کے بارہ میں ہدایات ارشاد فرما ئیں۔جماعت احمد یہ کبابیر نے اس پر کام شروع کر دیا اور بعد میں مختلف امور کے جائزہ کے بعد حضور انور نے 19 اکتوبر