مصالح العرب (جلد 2 ۔۱۹۵۵ء تا ۲۰۱۱ء تک)

by Other Authors

Page 386 of 636

مصالح العرب (جلد 2 ۔۱۹۵۵ء تا ۲۰۱۱ء تک) — Page 386

362 مصالح العرب۔۔۔۔۔جلد دوم یاسر عرفات کی وفات پر تعزیت 11 نومبر 2004ء کو فلسطینی تحریک آزادی کے چیئر مین اور صدر فلسطین یاسر عرفات ނ فرانس کے ایک ہسپتال میں وفات پاگئے۔ان کی وفات پر حضور انور کی طرف 12 نومبر کو فلسطینی تحریک آزادی کے نئے چیئر مین عباس محمود، عبوری حکومت کے صدر روحی فتوح اور فلسطینی وزیر اعظم احمد قریع کو تعزیتی خط ارسال کیا گیا جس میں فلسطین اور اہل فلسطین کے لئے مرحوم کی خدمات کو سراہا گیا۔نیز جماعت احمدیہ اور فلسطین کے قضیہ کے دفاع اور حضرت مصلح موعود رضی اللہ عنہ اور چوہدری محمد ظفر اللہ خان صاحب کی خدمات کا ذکر کیا گیا۔00000