مصالح العرب (جلد 2 ۔۱۹۵۵ء تا ۲۰۱۱ء تک)

by Other Authors

Page 375 of 636

مصالح العرب (جلد 2 ۔۱۹۵۵ء تا ۲۰۱۱ء تک) — Page 375

مصالح العرب۔۔۔۔۔جلد دوم 351 پروگرام ہے جس میں عیسائی پادریوں کے ساتھ بحث کی گئی اور پوری دنیا کے سامنے لائیو نشریات کے ذریعہ کسر صلیب کا تاریخی کام ہوا۔پہلی دفعہ عربی زبان میں صداقت حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم ، قرآن کریم کی حقانیت اور صداقت اسلام کے دلائل پر مبنی طویل سیریز پیش کی گئیں۔اور عرب دنیا کے سعید فطرت لوگوں پر واضح ہو گیا کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا مقام اور قرآن کا مرتبہ اور اسلام کی درست تعلیم صرف اور صرف احمدیت ہی پیش کر رہی ہے۔پہلی دفعہ عربی زبان میں اختلافی مسائل وفات مسیح، ختم نبوت وغیرہ کو لائیو نشریات میں عرب دنیا کے سامنے بیان کیا گیا اور اس بارہ میں ان کے جملہ سوالات کے جوابات دیئے گئے۔ی پہلی دفعہ عربی زبان میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی صداقت کے دلائل پر 18 لائیو پروگرامز پر مشتمل ایک سیریز پیش کی گئی۔اسی طرح تمام معترضین کے اعتراضات کے مفصل اور مدلل لائیو جوابات دیئے گئے۔عربوں کے لئے اتنے بڑے پیمانے پر اختلافی مسائل اور صداقت حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے دلائل پہلی دفعہ یکجائی طور پر بیان کئے گئے۔پہلے کبھی کبھی عرب دنیا سے کوئی بیعت آتی تھی لیکن اب خدا کے فضل سے کوئی دن ایسا نہیں گزرتا کہ جس میں عربوں کی طرف سے ہماری ویب سائٹ اور فون و فیکس نیز ای میل کے ذریعہ متعدد بیعتیں نہ آئی ہوں۔اب بفضلہ تعالیٰ متعدد ملکوں میں جماعتیں قائم ہوئی ہیں۔یہ احمدی صرف عام لوگ ہی نہیں بلکہ ان میں بڑے بڑے سکالرز، انجنیئر ز، ڈاکٹر ، وکلاء، ادیب، لیکچررز اور دینی علماء بھی شامل ہیں۔عربوں کی حالیہ دگر گوں سیاسی صورتحال میں قرآن وسنت پر مبنی مخلصانہ راہنمائی فرمائی۔آج ایم ٹی اے پر صلحاء عرب اور ابدال شام حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے لئے دعائیں کرتے ہیں اور آپ پر درود بھیجتے ہیں۔یہ فتح نمایاں اور یہ ترقیات بتارہی ہیں کہ حضور انور کے یہ الفاظ ” میرے عہد میں عربوں میں تبلیغ کے لئے راہ کھلے گی اور عربوں میں احمدیت کا نفوذ ہوگا خدا تعالیٰ کی طرف سے بشارت تھی جس کے پورا ہونے کے ہم گواہ ہیں۔