مصالح العرب (جلد 2 ۔۱۹۵۵ء تا ۲۰۱۱ء تک)

by Other Authors

Page 366 of 636

مصالح العرب (جلد 2 ۔۱۹۵۵ء تا ۲۰۱۱ء تک) — Page 366

مصالح العرب۔۔۔۔۔۔جلد دوم انسان کی عزت و تکریم کی جائے۔آخر میں اجتماعی دعا ہوئی۔344 اس علاقہ کے مشہو اخبار ” بانوراما نے اپنے شمارہ 482 تاریخ 3 /جنوری 1987 میں درج ذیل خبر شائع کی۔الخطاب الجلیل کی تصنیف پر سو سال مکمل ہونے پر جماعت احمدیہ نے ایک جلسے کا انعقاد کیا۔اور تمام مقررین نے بین المذاہب محبت والفت کا ماحول پیدا کرنے پر زور دیا۔“ اخبار نے مقررین اور جلسہ کی تصاویر بھی شائع کیں۔طباعت کتب و منشورات خاکسار کے اس عرصہ قیام میں متعدد کتب دوبارہ پرنٹ ہوئیں نیز خاکسار کو بھی چند ایک چھوٹی چھوٹی کتب لکھنے اور بعض کا ترجمہ کرنے کی توفیق ملی، بعض کے نام حسب ذیل ہیں۔لاحياة للمسيح عيسى ابن مريم في القرآن ابدا۔تفسير خاتم النبين حسب القرآن والاحاديث افتراءات على الجماعة الإسلامية الأحمدية و الرد عليها ملكوت الله ينزع منكم تعليم الصلاة أليست الأحمدية جماعة مسلمة ؟ ( ترجمه ) - اس کے علاوہ اہل کتاب کو پیغام اسلام پہنچانے کے لئے درج ذیل کتب عبرانی میں تیار کروائی گئیں: 1 منتخب آیات قرآن کریم۔( ترجمہ ) مکرم موسی اسعد عودہ صاحب۔2 منتخب احادیث سید نا محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم۔3 - منتخب اقتباسات از تالیفات حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام - 4 اسلامی اصول کی فلاسفی کا عبرانی اور ایڈش زبانوں میں ترجمہ شائع کیا گیا۔جماعت احمدیہ کا تعارف ( تالیف مکرم فلاح الدین محمد صاحب)۔اسی عنوان سے ایک فولڈر صد سالہ جوبلی 1989ء کے موقعہ پر عربی ، عبرانی اور انگریزی زبان میں شائع کیا گیا۔