مصالح العرب (جلد 2 ۔۱۹۵۵ء تا ۲۰۱۱ء تک) — Page 7
مصالح العرب۔جلد دوم ایک نکاح کا اعلان اس روز حضور نے نماز ظہر سے قبل سیدہ نجمیه ( بنت الحسن الجابی مرحوم ) کا نکاح سید سعید القبانی کے ساتھ ایک ہزار لیرہ سوری مہر معجل اور پانچ صد لیرہ سوری مہر مؤجل پر پڑھا اور اس کے بابرکت ہونے کی دعا فرمائی۔یہ پہلا نکاح تھا جو حضور نے ایک شامی احمدی کا ایک شامی خاتون کے ساتھ پڑھایا۔یہ محبت تو نصیبوں سے ملا کرتی ہے نماز ظہر کے بعد حضور مجلس عرفان میں رونق افروز رہے اور شامی احباب سے بلا تکلف عربی زبان میں گفتگو فرماتے رہے۔ایک دوست نے عرض کیا کہ حضور ہمارا جی چاہتا تھا کہ حضور کی خدمت میں حاضر ہوں اور حضور کی زیارت کریں لیکن اس کی ہمت نہ تھی ہمارا اللہ خود حضور کو ہمارے پاس لے آیا۔یہ دل کی گہرائیوں سے نکلی ہوئی بات تھی اور ایسا معلوم ہوتا تھا اور پھر ایک حکایت سنائی کہ ایک شہر میں اللہ کا ایک معذور بندہ رہتا تھا اس سے دور ایک ولی اللہ تھا اس معذور اور بزرگ کے دل کی خواہش تھی کہ کس طرح اس ولی اللہ سے ملاقات ہو لیکن وہ جانہ سکتا تھا۔اور ولی اللہ کو بلانے کی جرات نہ تھی۔آخر ایک دن وہ ولی خود اس کے پاس آگئے وہ بڑا حیران ہوا۔پوچھا آپ کیسے آئے؟ کہا سلطان کی طرف سے مجھے حاضری کا حکم پہنچا تھا اس لئے آیا ہوں۔اس بزرگ نے عرض کیا نہیں خدا تعالیٰ مجھے معذور کی زیارت کے لئے آپ کو لایا ہے۔چنانچہ تھوڑی دیر بعد ایک پیغامبر آیا اس نے بتایا کہ وہ فلاں صاحب کے لئے یہ شاہی حکم لے کر جارہا ہے کہ ان کو نہیں بلایا گیا بلکہ غلطی سے حکم ان کے پاس پہنچ گیا تھا۔لہذاوہ تکلیف نہ کریں۔اس بزرگ نے جواب دیا تم فکر نہ کرو وہ یہاں ہی ہیں۔اور یہ اطلاع ان کو پہنچ گئی۔پس حضور نے فرمایا کہ خدا تعالیٰ خود اپنے بندوں کی خواہش کے پورا کرنے کا سامان پیدا کر دیتا ہے۔بدرالدین احصنی کی سعادت حضور مختلف احباب سے حالات دریافت فرماتے رہے۔اس دوران میں عطروں کا ذکر آیا 7