مصالح العرب (جلد 2 ۔۱۹۵۵ء تا ۲۰۱۱ء تک)

by Other Authors

Page 324 of 636

مصالح العرب (جلد 2 ۔۱۹۵۵ء تا ۲۰۱۱ء تک) — Page 324

304 مصالح العرب۔۔۔۔۔جلد دوم دولت دریافت ہوئی ہے ان کو پانچواں حصہ (جیسا کہ اسلامی قانون خزائن کے متعلق ہے ) یا فقہاء کے نزدیک اگر اختلافات ہوں جو کچھ نہ کچھ حصہ زائد دے دیا جائے مگر مشتر کہ دولت کے اصول کو منوانا اور اس پر قائم رہنا ضروری ہے۔اس کے بعد ان کو جو کچھ ملے گا وہ عزت نفس قربان کر کے نہیں ملے گا بلکہ اپنا حق سمجھتے ہوئے ملے گا۔اور امر واقعہ یہی ہے کہ سارا عالم عرب ایک عالم تھا جسے مغربی طاقتوں نے توڑا ہے۔اور اپنے وعدے توڑتے ہوئے تو ڑا ہے۔ورنہ پہلی جنگ عظیم کے معا بعد واضح اور قطعی و عدہ انگریزی حکومت کی طرف سے تھا کہ ہم ایک ہی متحد آزاد عرب کو پیچھے چھوڑ کر جائیں گے۔وہ متحد آزاد عرب کا وعدہ انکے حق میں ابھی تک پورا کی نہیں ہوا۔جس کا مطلب یہ ہے کہ اس وقت سارے عرب کی دولت مشتر کہ دولت تسلیم کر لی گئی تھی۔اس اصول کو پکڑ کر اسے مضبوطی سے تھام لینا چاہئے اور اس گفت و شنید کو ان خطوط پر آگے بڑھانا چاہئے۔اپنی نیتوں کو ٹولو (خطبہ جمعہ فرمودہ 8 / مارچ 1991ء) ی فصیحتیں کن پر اثر کریں گی؟ کون سے کان ہوں گے جو ان نصیحتوں کو سنیں گے؟ کون سے دل ہوں گے جو ان نصیحتوں کو سن کر ہیجان پذیر ہوں گے اور ان میں حرکت پیدا ہوگی؟ اگر تمام تر سیاست اور اخلاق اور اقتصادیات کی بنیاد ہی متزلزل ہو، اگر نظریات بگڑے ہوئے ہوں، اگر نیتیں گندی ہو چکی ہوں تو دنیا میں کوئی صحیح نصیحت کسی پر اثر نہیں دکھا سکتی۔اس لئے جس طرح میں نے غیر قوموں کو نصیحت کی ہے کہ خدا کے لئے اپنی نیتوں کی حفاظت کرو، تمہاری نیتوں میں شیطان اور بھیڑئیے شامل ہیں اور دنیا کی ہلاکت کا فیصلہ تمہاری نیتیں کرتی ہیں۔اسی طرح میں مسلمان ملکوں اور تیسری دنیا کے ملکوں کو نصیحت کرتا ہوں کہ خدا کے لئے اپنی نیتوں کو ٹولو۔اگر تم اس لئے بچپن سے انجینئر نگ کی تعلیم حاصل کر رہے ہو کہ رشوت لینے کے بڑے مواقع ہاتھ آئیں گے اور بڑی بڑی کوٹھیاں بناؤ گے۔تو اس نیت کے ساتھ تم دنیا میں کچھ بھی تعمیر نہیں کر سکتے۔اگر سیاستدان بننے کے وقت تم نے یہ خواہیں دیکھیں یا اس سے پہلے یہ خواہیں دیکھی تھی کہ جس طرح فلاں سیاستدان نے اقتدار حاصل کیا (اس سے پہلے وہ دو کوڑی کا چپڑاسی یا تھانیدار تھا یا کسی اور محکم کا افسر تھا۔استعفیٰ دیا اور سیاست میں آیا اور پھر اس طرح کروڑ پتی بن