مصالح العرب (جلد 2 ۔۱۹۵۵ء تا ۲۰۱۱ء تک) — Page 316
296 مصالح العرب۔۔۔۔۔جلد دوم اس کے سامنے سر تسلیم خم کرتا ہوں اور ہر گارنٹی دیتا ہوں کہ کویت سے میں اپنی فوجوں کو واپس کی بلاؤں گا ، امن بحال ہو گا، لیکن شرط یہ ہے کہ فیصلہ عالم اسلام کرے اور غیروں کو اس میں شامل ہی نہ کیا جائے۔اگر یہ تحریک زور کے ساتھ چلائی جائے اور عالم اسلام کے ساتھ جس طرح ایران سے صلح کرتے وقت نہایت لمبی خون ریزی کے بعد جس میں ملینز ہلاک ہوئے یا زخمی ہوئے جو علاقہ چھینا تھا وہ واپس کرنا پڑا۔اگر یہ ہوسکتا ہے تو خونریزی سے پہلے کیوں ایسا اقدام نہیں ہوسکتا۔اس لئے دوسرا قدم عراق کے لئے یہ ضروری ہے کہ کویت سے اپنا ہاتھ اٹھا لے۔اور عالم اسلام کو یقین دلائے کہ جس طرح میں نے ایران سے صلح کی ہے اسلام دشمن طاقتوں سے نبرد آزما ہونے کی خاطر ان کے ظلم سے بچنے کیلئے میں تم سب سے صلح کرنی چاہتا ہوں کیونکہ یہ ظلم صرف ہم پر نہیں ہوگا بلکہ سارے عالم اسلام پر ہو گا۔اسلام کی طاقت بیسیوں سال تک بالکل پچلی جائے گی اور اسلامی مملکتیں پارہ پارہ ہو جائیں گی اور کاملہ غیروں پر ان کو انحصار کرنا پڑے گا۔پس ضروری ہے کہ عراق یہ پیغام دے اور بار بار پیغام ریڈیو ٹیلی ویژن کے اوپر نشریات کے ذریعہ تمام عالم اسلام میں پہنچایا جائے کہ ہم واپس ہونا چاہتے ہیں۔ہم اپنی غلطی کو تسلیم کرتے ہوئے عالم اسلام کی عدالت کے سامنے سرتسلیم خم کرتے ہیں۔لیکن غیروں کو شامل نہ کرو۔یہ ایک ایسی اپیل ہے جس کے نتیجہ میں تمام مسلمان رائے عامہ اتنی شدت کے ساتھ عراق کے حق میں اٹھے گی کہ یہ حکومتیں جو ارادہ بدنیتوں کے ساتھ بھی غیروں کے ساتھ تعلقات بڑھانے پر مجبور ہیں وہ بھی مجبور ہو جائیں گی کہ اس اپیل کا صحیح جواب دیں۔اور اگر نہیں دیں گی تو پھر اگر یہ خدا کی خاطر کیا جائے اور خدا کی تعلیم کے پیش نظر اسلامی تعلیم کی طرف لوٹ جائے تو اللہ تعالیٰ خود ضامن ہوگا اور یقیناً اللہ تعالیٰ عراق کی ان خطرات سے حفاظت فرمائے گا جو خطرات اس وقت خطبه جمعه فرموده 17 اگست 1990 ء ) 66 عراق کے سر پر منڈلا رہے ہیں۔“ یا جوج ماجوج اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا تجویز کردہ علاج آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی مختلف بڑی لمبی پیشگوئیاں۔۔۔۔آخری زمانے کا ذکر کرتے ہوئے فرمایا کہ یاجوج ماجوج دنیا پر قابض ہو جائیں گے اور موج در موج اٹھیں گے