مصالح العرب (جلد 2 ۔۱۹۵۵ء تا ۲۰۱۱ء تک) — Page 291
مصالح العرب۔۔۔۔۔جلد دوم سیر یا میں قیام کے دوران بعض علمی کام 271 سیر یا میں قیام کے دوران مختلف مضامین کے ترجمہ کے علاوہ حضرت خلیفة المسیح الرابع رحمہ اللہ کی طرف سے حضور انور کے ہومیو پیتھی کے موضوع پر ہونے والے لیکچرز کا عربی ترجمہ کرنے کا ارشاد ہوا تھا۔چنانچہ ان لیکچرز کی کیسٹس مجھے بذریعہ پوسٹ ارسال کی جاتی تھیں جن کو سن کر پہلے میں اردو میں لکھ لیتا تھا پھر اس کا تحریری طور پر ترجمہ کر لیتا تھا۔سیریا میں قیام کے دوران میں نے تقریبا ہیں یا پچیس لیکچرز کا ترجمہ مکمل کر لیا تھا۔سیریا سے واپسی سیر یا میں پونے دو سال یا اس سے کچھ زائد عرصہ کے بعد میں نے حضرت خلیفہ المسیح الرابع رحمہ اللہ کی خدمت میں لکھا کہ میرے خیال میں شاید اب مجھے مزید یہاں رہنے میں زبان کے لحاظ سے فائدہ نہیں ہوگا۔حضور نے فرمایا کہ پھر پاکستان واپس جائیں اور جامعہ احمدیہ میں پڑھائیں۔پاکستان جانے سے قبل میں نے حضور انور کی خدمت میں لکھا کہ اگر اجازت ہو تو پاکستان جانے سے قبل حضور انور کی ملاقات کا شرف حاصل کرتا جاؤں۔حضور نے ارزاہ شفقت اجازت مرحمت فرما دی اور جب میں ملاقات کے لئے حضور انور کی خدمت میں حاضر ہوا تو حضور انور نے فرمایا کہ آپ یہاں ایک طرف کسی گوشے میں لگ کے بیٹھ جائیں اور ہومیو پیتھی کے بقیہ لیکچرز کا عربی ترجمہ کریں۔دوسری طرف حضور نے بعض احباب جماعت کو میرے وزٹ ویزہ کو مستقل ویزہ میں بدلوانے کی کوشش کرنے کی ہدایت فرمائی۔جب حضور انور کی خدمت میں یہ رپورٹ پیش ہوئی کہ یہاں لندن سے ایسا ہونا ناممکن ہے تو حضور نے فرمایا پھر پاکستان جا کر اس کی کوشش کریں اور ویزہ لگنے پر فیملی کے ساتھ ہی آجائیں۔یوں پاکستان سے ویزہ لے کر فیملی کے ساتھ میں اپریل 1997ء میں یہاں حاضر ہو گیا۔