مصالح العرب (جلد 2 ۔۱۹۵۵ء تا ۲۰۱۱ء تک) — Page 259
241 مصالح العرب۔۔۔۔۔جلد دوم علیہ وسلم اور دوسرے انبیاء کو ملا تھا۔ایسا ہی ہم عقیدہ رکھتے ہیں کہ وہ ضرور دنیا میں دوبارہ آنے والے تھے۔جیسا کہ آگئے۔صرف فرق یہ ہے کہ جیسا کہ قدیم سے سنت اللہ ہے ان کا آنا صرف بروزی طور پر ہوا جیسا کہ الیاس نبی دوبارہ دنیا میں بروزی طور پر آیا تھا۔پس سوچنا چاہئے کہ اس قلیل اختلاف کی وجہ سے جو ضرور ہونا چاہئے تھا اس قدر شور مچانا کس قدر تقویٰ سے دور ہے۔آخر جو شخص خدا تعالیٰ کی طرف سے حکم بن کر آیا، ضرور تھا کہ جیسا کہ لفظ حکم کا مفہوم ہے کچھ غلطیاں اس قوم کی ظاہر کرتا جن کی طرف وہ بھیجا گیا۔ورنہ اس کا حکم کہلا نا باطل ہو گا۔“ ( مجموعہ اشتہارات جلد 3 صفحہ 547 00000 XXXXXXXXXXXX