مصالح العرب (جلد 2 ۔۱۹۵۵ء تا ۲۰۱۱ء تک)

by Other Authors

Page 211 of 636

مصالح العرب (جلد 2 ۔۱۹۵۵ء تا ۲۰۱۱ء تک) — Page 211

193 مصالح العرب۔۔۔۔۔جلد دوم وغریب عقیدہ گھڑ لیا پھر بھی مسیح کی صلیب پر موت کے منکر رہے۔لیکن دوسری طرف عیسیٰ علیہ السلام کے آسمان پر چڑھ جانے میں عیسائیت کے ہی ہم نوا رہے جس کا اسلام کو بہت بھاری نقصان ہوا کیونکہ عیسائیوں نے مسلمانوں کو بحثوں اور مناظروں میں یہ کہنا شروع کر دیا کہ چونکہ: 1- تمام انبیاء ماں باپ سے پیدا ہوئے جبکہ یسوع کی بن باپ کے پیدائش ایک معجز تھی۔2۔تمام انبیاء اسی زمین میں فوت ہوئے اور بعض اپنے دشمنوں کے ہاتھوں قتل بھی ہو گئے لیکن آپ کے عقیدہ کے مطابق یسوع کو خدا تعالیٰ نے آسمان پر اٹھالیا۔3۔آج تک کوئی انسان زندہ آسمان پر نہیں گیا لیکن آپ کے عقیدہ کے مطابق عیسی علیہ السلام آسمان پر چڑھ گئے۔4۔تمام انبیاء نے ایک محدود انسانی عمر پائی لیکن آپ کے عقیدہ کے مطابق عیسی علیہ السلام آج تک آسمان پر زندہ ہیں۔5۔تمام انبیاء اور بنی نوع انسان کی زندگی کھانے پینے سے وابستہ ہے کیونکہ انسانی جسم اس کے بغیر زندہ نہیں رہتا لیکن عیسی علیہ السلام قریباً دو ہزار سال سے بغیر کھائے پیئے زندہ ہیں۔6۔تمام انبیاء اس دنیا سے جانے کے بعد دوبارہ کبھی واپس نہیں آئے جبکہ عیسی علیہ السلام نے دوبارہ آنا ہے۔7 عیسی علیہ السلام وہ واحد وجود ہیں جو قرب قیامت میں نزول کریں گے اور تمام بنی نوع انسان کو آخری دفعہ حق کی طرف بلائیں گے پھر جو نہیں مانے گا ان پر قیامت آجائے گی۔اور یہ بات کسی اور انسان یا نبی کے حصے میں نہیں آئی۔اس لئے آپ کے اپنے عقیدہ کے مطابق مسیح علیہ السلام دیگر تمام انبیاء اور بنی نوع انسان سے کہیں افضل ہیں بلکہ وہ نبیوں اور انسانوں سے بڑھ کر کوئی وجود ہیں اور یہی عیسائیت کا عقیدہ ہے کہ وہ خدا کے بیٹے ہیں۔لہذا ثابت ہوا کہ جو دین وہ لے کر آئے ہیں وہ سب سے افضل ہے۔اب دیکھیں کہ اس غلط عقیدہ نے اسلام کو کس قدر نقصان پہنچایا اور کس قدر نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی توہین کا باعث بنا۔نیز اس عقیدہ کے سبب لاکھوں کی تعداد میں مسلمان عیسائیت کی صفوں میں شامل ہو کر اسلام کے خلاف جنگ کرنے لگے۔الغرض صرف اس ایک غلط عقیدہ کی