مصالح العرب (جلد 2 ۔۱۹۵۵ء تا ۲۰۱۱ء تک)

by Other Authors

Page 210 of 636

مصالح العرب (جلد 2 ۔۱۹۵۵ء تا ۲۰۱۱ء تک) — Page 210

192 مصالح العرب۔۔۔۔۔جلد دوم ALL CHRISTIAN THEOLOGY۔۔۔ALL CHRISTIAN STATEMENTS ABOUT GOD, ABOUT CREATION, ABOUT SIN AND DEATH HAVE THEIR FOCAL POINT IN THE CRUCIFIED CHRIST۔", (The Crucified God By Jürgen Moltmann Translated by R۔A۔Wilson and John Bowden from the Germam Der gekreuzegte Gott page 212 2nd edition 1973) ترجمہ: یسوع کی صلیب پر موت عیسائی عقیدہ کا مرکزی نقطہ ہے۔۔۔۔خدا تعالیٰ مخلوق، گناہ اور موت وغیرہ کے جملہ عیسائی نظریات مصلوب مسیح کے گرد گھومتے ہیں۔ایک انگریز سکالر Cardinal Manning اپنی کتاب Eternal Priesthood میں لکھتا ہے کہ: The importance of this confusing topic is obvious, for if the death of Christ on the cross is not real, then the basis of the church's doctrine will crumble from its foundations, because if Christ did not die on the cross, then there is no sacrifice, no salvation, and no trinity۔” ترجمہ: اس حیران کن موضوع کی اہمیت پوشیدہ نہیں ہے کیونکہ اگر یسوع کی صلیبی موت ایک حقیقت نہیں ہے تو چرچ کا مذہب اپنی بنیادوں سے ہی پسپا ہو جاتا ہے۔کیونکہ اگر یسوع صلیب پر نہیں مرا تو پھر نہ کوئی قربانی کا تصور رہے گا ، نہ نجات کا اور نہ ہی تثلیث کا۔اب اگر مسیح علیہ السلام صلیب پر فوت نہیں ہوئے تو دوبارہ جی اٹھنے اور آسمان پر اپنے باپ ہی کے داہنے ہاتھ پر جا بیٹھنے کے تصور اور اس پر مبنی جملہ عقائد کی بھی نفی لازم ہے۔عیسائیت نے اپنے اس اصول کو ثابت کرنے کے لئے ہر حیلہ آزمایا ہے۔اور شاید ان کی اس حیلہ آزمائی کا ہی نتیجہ ہے کہ اسلام میں بھی اس طرح کی روایات اور مفاہیم راہ پاگئے جن سے عیسی علیہ السلام کے آسمان پر جانے کا عقیدہ وجود میں آیا ہے۔عقیدہ حیات مسیح کے نقصانات گو مسلمانوں کی اکثریت نے عیسی علیہ السلام کی جگہ کسی اور کے صلیب پر چڑھنے کا عجیب