مصالح العرب (جلد 2 ۔۱۹۵۵ء تا ۲۰۱۱ء تک) — Page 113
مصالح العرب۔جلد دوم 97 بچوں کو توجہ دلاتا ہوں کہ بڑے درد و کرب سے اللہ کے حضور ایک شور مچادیں کہ تا وہ ی ہمارے آقا محمد مصطفے صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف منسوب ہونے والے ہر فرد بشر پر رحمت اور کرم کی نظر فرمائے اور اپنے آنسوؤں سے سجدہ گاہوں کو تر کر دیں اور اپنے رب کی رحمت کے قدم چوم کر عرض کریں۔اے آقا رحمن رحیم ! ہمارے سینے اس غم سے پھٹ رہے ہیں۔امت محمدیہ سے درگزر اور عفو کا سلوک فرما اور اپنے محبوب محمد کے نام کی برکت سے ان کے دشمنوں کو ذلیل و رسوا کر دے اور اور ان کمزوروں کو دشمنان اسلام کے خلاف طاقت اور غلبہ عطا فرما۔مسلمانوں کے دشمنوں سے ان دردناک مظالم کا انتقام خود اپنے ہاتھ میں لے لے یا پھر یہ عظیم تر معجزہ دکھا کہ دشمنوں کے دل یکسر بدل دے اور وہ حضرت محمد مصطفے کی امت کا خون بہانے کی بجائے خود اپنے خون سے ان مظالم کا کفارہ ادا کرنے کی سعادت پائیں۔میں یقین رکھتا ہوں کہ اللہ تعالیٰ ہمارے بیقرار دلوں کی دعاؤں کو پایہ قبولیت میں جگہ دے گا اور ہمارے سخت زخمی دلوں کے اند مال اور سکینت کا سامان پیدا فرمائے گا۔اے خدا ! ایسا ہی کر! دیکھ ہم تیرے حضور ذبح ہونے والی قربانیوں کی طرح تڑپ رہے ہیں۔اے دل تو نیز خاطر ایناں نگاہ دار کا خر کنند دعوی حب پیمبرم والسلام خاکسار مرزا طاہراحمد خلیفہ المسیح (روز نامہ الفضل ربوہ۔اتوار 20 /شعبان المعظم 1402 ھ ، 13 / احسان 1 136 ء ، 13 جون 1982 ء )