مصالح العرب (جلد 1 ۔ابتداء سے ۱۹۵۴ء تک)

by Other Authors

Page 59 of 635

مصالح العرب (جلد 1 ۔ابتداء سے ۱۹۵۴ء تک) — Page 59

مصالح العرب۔۔۔۔۔جلد اول گئے جس میں آپ کو بھی معیت کی سعادت نصیب ہوئی۔18 ستمبر 1907 کی نماز جمعہ بھی مسجد مبارک میں ہوئی۔خطبہ جمعہ حضرت مولانا سید محمد احسن صاحب امروہی نے پڑھایا۔حضور اقدس امروہی صاحب کے قریب ہی تشریف فرما تھے۔18 ستمبر 1907 بروز جمعہ کی شام کو آپ نے حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام کی خدمت میں تحریرا مراجعت کے لئے اجازت کی درخواست پیش کی۔اسی خط پر حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے اپنے دست مبارک سے تحریرا اجازت مرحمت فرمائی چنانچہ آپ 19 ستمبر کی صبح کو قادیان سے عازم جد ہ ہوئے۔روانگی کے وقت حضور اقدس علیہ السلام نے اپنی عربی تصنیف ”الاستفتاء “ اور عربی تفسیر سورۃ الفاتحہ ( غالباً کرامات الصادقین یا اعجاز (مسیح) کے دس دس نسخے جدہ اور مکہ میں تقسیم کے لئے مرحمت فرمائے۔اس پانچ روزہ مقدس صحبت یار کا عرصہ حیات ، ایک عظیم لیلۃ القدر کے گراں قدر لمحات کی طرح سابقہ اور بقیہ پوری 80 یا 90 سالہ طویل زندگی سے اپنی برکات میں کہیں زیادہ بار آور تھا۔نظام وصیت میں شمولیت 25 محرم 1326 یعنی 1908 میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی زندگی میں ہی آپ کو نظام وصیت میں شمولیت کی سعادت نصیب ہوئی۔آپ 1/3 کے موصی تھے اور آپ کا وصیت نمبر 040411/ 290 ہے اور تاریخ احمدیت کے مطابق آپ کو پہلے عرب موصی ہونے کا شرف حاصل ہوا۔وصیت کے وقت پیٹن، جدہ اور مکہ میں سکنی جائیداد کے علاوہ جدہ میں تجارتی راس المال کا اندازہ پچاس ہزار ریال تھا۔بفضلہ تعالیٰ یہ راس المال 1908 میں اگر ہندوستانی کرنسی میں لاکھوں میں تھا تو تجارتی ساکھ اس سے کہیں بڑھ کر تھی۔الحمد للہ علی ذلک۔وفات مسیح موعود علیہ السلام کے بعد خلافت سے تعلق حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام کی وفات پر آپ کو سخت صدمہ ہوا اس پر مزید 55