مصالح العرب (جلد 1 ۔ابتداء سے ۱۹۵۴ء تک)

by Other Authors

Page 58 of 635

مصالح العرب (جلد 1 ۔ابتداء سے ۱۹۵۴ء تک) — Page 58

مصالح العرب۔۔۔۔۔جلد اول منتظر تھے حضرت مرزا غلام احمد قادیانی علیہ الصلاۃ والسلام ہی ہیں۔صداقت مسیح موعود علیہ السلام پر ایمان اور بیعت 54 یوں بفضلہ تعالیٰ آپ خدا تعالیٰ کی براہِ راست را ہنمائی کے نتیجہ میں 1905 میں ہی حضرت مسیح موعود علیہ الصلاۃ والسلام کی صداقت پر صدق دل سے ایمان لے آئے تھے ، مگر بیعت اس وجہ سے نہ کر سکے کہ آپ کو علم نہ تھا کہ خط کے ذریعہ بھی بیعت کی جاسکتی ہے۔چنانچہ اسی انتظار میں رہے کہ کب قادیان حاضرِ خدمت ہو کر دستی بیعت کا شرف حاصل کریں۔مگر 1907 میں جیسے ہی حضرت سیٹھ ابراہیم سے معلوم ہوا کہ عریضہ کے ذریعہ بھی بیعت پیش کی جاسکتی ہے تو آپ نے بلا توقف مکرمی زین الدین محمد ابراہیم کے گھر سے ہی بیعت کا خط تحریر کر دیا اور بیعت کی تحریری منظوری کی اطلاع حضرت مفتی محمد صادق صاحب رضی اللہ عنہ کے دستخطوں سے جولائی 1907 کے ایک مکتوب گرامی سے ملی۔دستی بیعت کے لئے قادیان میں ورود تحریری بیعت کے چند ماہ بعد 15 ستمبر 1907 بروز اتوار ظہر کی نماز سے قبل آپ قادیان دارالامان حاضر ہوئے اور ظہر کی نماز مسجد مبارک میں حضرت مولانا نورالدین رضی اللہ عنہ کی امامت میں ادا کی۔نماز کے بعد حضرت اقدس علیہ السلام مسجد مبارک میں ہی قعدہ کی صورت میں تشریف فرما ہوئے۔اور جب آپ کو حضور اقدس کی خدمت میں بالمشافہ حاضری کا شرف حاصل ہوا تو حضور اقدس نے دریافت فرمایا : آپ ہمیں کیسے جانتے ہیں؟ اسی دوران گھر سے پیغام آیا کہ حضرت صاحبزادہ مرزا مبارک احمد صاحب کی علالت شدت پکڑ گئی ہے، چنانچہ حضور اقدس گھر تشریف لے گئے۔16 ستمبر 1907 کو پیشگوئی کے عین مطابق حضرت صاحبزادہ مرزا مبارک احمد کی وفات حسرت آیات کا افسوسناک سانحہ وقوع میں آیا۔آپ کو نماز جنازہ میں شمولیت کا موقعہ ملا۔وفات کے دوسرے یا تیسرے روز سید نا حضرت اقدس سیر کے لئے تشریف لے