مصالح العرب (جلد 1 ۔ابتداء سے ۱۹۵۴ء تک) — Page 37
مصالح العرب۔۔۔۔۔جلد اول تھے۔ایک شاعر تھے جو شادی کر کے ہندوستان میں ہی رہ گئے۔جبکہ دوسرے وہ ہیں جنہوں نے حضور کی تائید میں ایقاظ الناس رسالہ لکھا اور بعد ازاں اپنے وطن ملک شام سلسلہ کی تبلیغ کے واسطے چلے گئے۔لیکن سیرت المہدی کی روایت سے پتہ چلتا ہے کہ ایقاظ الناس رسالہ لکھنے والے محمد سعید صاحب کی شادی ہندوستان میں ہوئی۔37 حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے اپنی کتاب نور الحق میں جس محمد سعید الشامی کا ذکر کیا ہے وہ رسالہ ایقاظ الناس کے مصنف ہیں ، اور آپ نے انکے شاعر ہونے کا ذکر نہیں فرمایا، اسی طرح مکرم مولوی حافظ محمد یعقوب صاحب آف دیره دون نے جب آپ کا ذکر حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی خدمت میں ارسال کیا تو لکھا کہ شامی ہیں،سیدی ہیں، بڑے ادیب ہیں۔ہزاروں اشعار عرب عار بہ کے حفظ ہیں۔لیکن یہ نہیں لکھا کہ آپ خود بھی بڑے شاعر ہیں۔ان تمام روایات اور حقائق پر غور کرنے سے معلوم ہوتا ہے کہ محمد سعید الشامی الطرابلسی جو کچھ عرصہ رہ کر تبلیغ کی غرض سے واپس اپنے ملک چلے گئے وہ بڑے ادیب فاضل اور عالم بزرگ تھے جنہوں نے حضور کی تائید میں ایقاظ الناس رسالہ لکھا۔جبکہ دوسرے محمد سعید صاحب شاعر تھے جنکی شادی مالیر کوٹلہ میں ہوئی۔شاید نام کی مماثلت اور ایک ہی ملک سے تعلق رکھنے کی وجہ سے سلسلہ کے لٹریچر میں اکثر اوقات ایک ہی محمد سعید الشامی کو جملہ صفات کا حامل قرار دیا گیا ہے۔علاوہ ازیں یہ بات بھی قرین قیاس ہے کہ ایقاظ الناس رسالہ کے مصنف محمد سعید الشامی صاحب شاعر بھی ہوں اور ان کے اوصاف و واقعات اس لئے محفوظ رہ گئے کیونکہ یہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی دعا کا ثمرہ بنے اور بعد میں اپنے ممالک میں حضور کی کتب شائع کرنے کی کوششیں کرتے رہے۔واللہ اعلم بالصواب۔