مصالح العرب (جلد 1 ۔ابتداء سے ۱۹۵۴ء تک) — Page 564
مصالح العرب۔۔۔۔۔جلد اول حسن اتفاق سے وہ اردن کے بادشاہ ہیں 538 دوسری مرتبہ جب حضرت چوہدری صاحب اُردن تشریف لے گئے تو شام اور اُردن کی سرحد پر ایک دلچسپ واقعہ پیش آیا کہ وہاں پر پریس کے لوکل نمائندہ نے چوہدری صاحب سے سوال کیا کہ آپ عمان کس غرض کیلئے جارہے ہیں؟ چوہدری صاحب نے جوا با فرمایا: ایک دوست کی ملاقات کے لئے۔اس نے پوچھا: کیا جلالۃ الملک کی خدمت میں بھی حاضری کا موقع ہوگا ؟ چوہدری صاحب نے فرمایا: یہاں جو میرے دوست ہیں ان کا نام حسین بن طلال ہے۔حسن اتفاق سے وہ اردن کے بادشاہ بھی ہیں۔لیکن میری غرض دوست سے ملاقات ہے۔دوست کو بادشاہ پر سبقت ہے۔XXXXXXXXXXXX ( تحدیث نعمت صفحه 610 تا 612