مصالح العرب (جلد 1 ۔ابتداء سے ۱۹۵۴ء تک) — Page 562
مصالح العرب۔۔۔۔۔جلد اول 536 حضرت چوہدری ظفر اللہ خان صاحب کی خدمات کا اعتراف عراق کے نائب سفیر کا اعتراف عراق کے نائب سفیر متعینہ پاکستان السید عبدالمهدی العشیر نے پاکستان کے یوم آزادی کے موقع پر 14 اگست 1953ء کو ریڈیو پاکستان سے اہل پاکستان کے نام ایک پیغام نشر کرتے ہوئے فرمایا کہ عراق پاکستان کی اس جدو جہد کو کبھی فراموش نہیں کر سکتا جو اس نے اقوام متحدہ میں متعدد عرب مسائل کی تائید میں کی ہے۔موصوف نے کہا کہ پاکستان کے وزیر خارجہ چوہدری ظفر اللہ خان صاحب نے اس سلسلے میں وہ عظیم الشان کارنامہ سرانجام دیا ہے کہ جس نے اہل عراق کے دل موہ لئے ہیں۔آپ کی شخصیت میں انہیں ایک سچا اور حقیقی دوست ملا ہے۔آپ نے بے مثال جذ بے اور کمال دلیری سے ان کے قومی مفاد کی حفاظت کی ہے یہی وجہ ہے کہ آپ کا نام عراقیوں کی قومی تاریخ میں ہمیشہ زندہ رہے گا۔انہوں نے مزید فرمایا کہ پاکستان اور عراق کے درمیان گہرے اور مستحکم تعلقات قائم ہیں۔دونوں نے بین الاقوامی حلقوں میں عالمی امن کی سلامتی اور غلام ممالک کے باشندوں کی تحریک آزادی میں ایک دوسرے سے گہرا تعاون کیا ہے۔(مارنگ نیوز Morning News کراچی 16 راگست 1953 ء بحوالہ روز نامہ الصلح کرا چی 18 اگست 1953، صفحہ 3) شاہ حسین کی طرف سے حضرت چوہدری صاحب کو دعوت حضرت چوہدری صاحب نے 1953ء میں ایشیا کے بعض ممالک کا دورہ کیا اس دوران