مصالح العرب (جلد 1 ۔ابتداء سے ۱۹۵۴ء تک)

by Other Authors

Page 530 of 635

مصالح العرب (جلد 1 ۔ابتداء سے ۱۹۵۴ء تک) — Page 530

506 مصالح العرب۔۔۔۔۔جلد اول کا کھلم کھلا آغاز کر دیا۔بات صرف یہ ہوئی کہ ایک مجلس میلاد میں مولوی غلام احمد صاحب نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی قوت قدسیہ پر روشنی ڈالی اور ضمناً آپ کے فرزند جلیل سید نا حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا بھی ذکر کیا۔جس پر دو علماء اور ان کے دو ساتھیوں نے آپ کو سٹیج سے اتارنے کے لئے ہنگامہ برپا کر دیا۔مجلس میں اٹھانوے فیصد شرفاء موجود تھے جو خاموش رہے۔اور انہی کے ایماء پر مولانا نے اپنی تقریر ختم کر دی۔بعد ازاں شیخ عثمان کے آئمہ مساجد نے روزانہ نمازوں خصوصا عشاء کے بعد لوگوں کو بھڑ کا نا شروع کر دیا کہ وہ احمدی مبلغ کی نہ کتابیں پڑھیں اور نہ باتیں سنیں کیونکہ وہ کافر و ملعون ہے۔یہی نہیں انہوں نے پوشیدہ طور پر گورنمنٹ کو بھی احمدی مبلغ کے خلاف اکسانا شروع کر دیا۔ایک مرتبہ رستے میں مسجد کے ایک فقیہ نے آپ کو بلند آواز سے پکارا اور آپ سے ایک کتاب یعنی استفتاء عربی مانگی جو آپ نے اسے دے دی۔کتاب دینے کے بعد اس نے پہلے سوالات شروع کر دیئے اور پھر اونچی آواز سے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی شان مبارک میں سخت بد زبانی کی۔مولوی غلام احمد صاحب نے پورے وقار اور نرم اور دھیمی آواز سے ان کی غلط فہمیوں کا ازالہ کیا۔جب آپ وہاں سے واپس آنے لگے تو اس فقیہ نے آپ کے پیچھے لڑکے لگا دیئے جنہوں نے آپ کو پتھر مارے مگر مولوی صاحب ان کی طرف التفات کئے بغیر سید ھے چلتے گئے۔مخالفت کے اس ماحول میں آہستہ آہستہ ایک ایسا طبقہ بھی پیدا ہونے لگا جو مولوی صاحب کی باتوں کو غور سے سنتا تھا۔خصوصا عرب نوجوانوں میں حق کی جستجو کے لئے دلچسپی اور شوق بڑھنے لگا مگر چونکہ عرب کا یہ حصہ آزاد منش اور اکثر بدوی لوگوں پر مشتمل ہے اس لئے عام طور پر فضا بہت مخالفانہ رہی۔شیخ عثمان میں دار التبلیغ کا قیام اور اس کے عمدہ اثرات اب تک مولوی غلام احمد صاحب مبشر ، ڈاکٹر محمد احمد صاحب کے یہاں مقیم تھے لیکن ماہ اکتوبر 1947ء میں جماعت احمدیہ نے 65 روپے ماہوار کرایہ پر ایک موزوں مکان حاصل کر لیا۔مولوی صاحب موصوف نے یہاں دار التبلیغ قائم کر کے اپنی تبلیغی سرگرمیوں کو پہلے سے زیادہ تیز کر دیا۔اور خصوصاً نو جوانوں میں پیغام حق پھیلانے کی طرف خاص توجہ شروع کر دی کیونکہ زیادہ دلچسپی کا اظہار بھی انہی کی طرف سے ہونے لگا تھا۔عدن ، شیخ عثمان اور