مصالح العرب (جلد 1 ۔ابتداء سے ۱۹۵۴ء تک)

by Other Authors

Page 469 of 635

مصالح العرب (جلد 1 ۔ابتداء سے ۱۹۵۴ء تک) — Page 469

مصالح العرب۔۔۔۔۔جلد اول 447 بیسوں ” کافروں کی ہمیں ضرورت ہے۔بالآخر ہم پوچھتے ہیں کہ حکومت مصر اس بارے میں کیا کرنا چاہتی ہے؟ ایسی حالت میں اس پر کیا ذمہ داری عائد ہوتی ہے؟ اس سلسلہ میں وہ کیا بیان جاری کرے گی ؟ اور یہ کہ آئندہ اسے کیا لائحہ عمل اختیار کرنا چاہئے تا کہ اسے محض چند احمقانہ الفاظ کی وجہ سے جو کوئی سوچے سمجھے بغیر زبان سے نکال دے اپنے معدودے چند دوستوں کی رفاقت سے ہی ہاتھ دھونا پڑے۔(المصری 26 جون 1952ء بحوالہ البشری مجلہ 1811 صفحہ 118-119 حیفا فلسطین ) احمد خشابه پاشا کا بیان مصر کی بااثر شخصیت احمد خشابہ پاشا کا حسب ذیل بیان اخبار الزمان (25 جون 1952ء میں شائع ہوا:۔خشابہ پاشا نے اعلان کیا ہے کہ ” مجھے اس فتویٰ سے سخت رنج پہنچا ہے کیونکہ چوہدری محمد ظفر اللہ خاں نے اسلام اور عرب دنیا کی بالعموم اور مصر کی بالخصوص بہت خدمت سرانجام دی ہے۔عالم اسلام انکی خدمات جلیلہ کے لئے ان کا ممنون احسان ہے خشابہ پاشا نے مصر کے معاملات میں چوہدری محمد ظفر اللہ خاں صاحب کی اس تائید و حمایت کا بھی ذکر کیا ہے جو موصوف نے اقوام متحدہ کے مختلف اجلاسوں میں ہمیشہ روا رکھی اور بالخصوص سلامتی کونسل کی نشست حاصل کرنے میں آپ نے مصر کو بے حد تقویت پہنچائی۔خشابہ پاشا نے اپنے بیان کے آخر میں فرمایا: میں اس عظیم شخصیت کا بے حد ممنون احسان ہوں کیونکہ اس نے میرے ملک کی بے حد خدمت سر انجام دی ہے اور مجھے انتہائی افسوس ہے کہ ایسا فتویٰ دیا بھی گیا ہے تو ایسی نمایاں اور (بحوالہ "البشرى المجلد 18 صفحہ 124) بلند ہستی کے خلاف۔اخبار النداء“ کا بیان اخبار "النداء ( یکم جولائی 1953 ء) نے لکھا:۔( ترجمہ ) نمائندہ النداء کو معلوم ہوا ہے کہ مفتی کی شخصیت بالکل محل بحث نہیں تھی بلکہ ارباب حل و عقد نے مفتی کے منصب کے دائرہ عمل پر غور کیا ہے۔اور یہ معاملہ مفتی کے منصب