مصالح العرب (جلد 1 ۔ابتداء سے ۱۹۵۴ء تک) — Page 468
۔۔۔۔۔446 مصالح العرب۔۔۔۔۔جلد اول کیا۔شاہ فاروق کو سوڈان کا بادشاہ تسلیم کرنا ایک جرات مندانہ اقدام تھا اور اس کے لئے ہم چوہدری محمد ظفر اللہ خاں کی مساعی جمیلہ کے ممنون احسان ہیں۔یہ ہم پر ایک نئی کرم فرمائی تھی۔یہ ہماری دلجوئی اور ہمارے ساتھ ہمدری کا ایک نیا اظہار تھا۔ہمیں احسان مندی کے جذبات کے ساتھ اس کا اعتراف کرنا چاہئے تھا۔بالکل خلاف توقع اور اچانک ہمیں معلوم ہوا کہ مفتی مصر نے اسی ظفر اللہ خاں کو ایک بے دین اور ایک غیر مقلد فرقہ کا رُکن قرار دے دیا ہے۔ہمیں رحم آیا ہے کہ اس فتویٰ کی موجودگی میں ہمارے سفیر مقیم کراچی عبدالوہاب عزام کی کیا حالت ہوگی جو اس ملک میں شاہ سوڈان کا نمائندہ ہے اور جس ملک نے برطانوی تاج سے وابستہ ہونے کے باوجود ہمارے بادشاہ کا نیا لقب تسلیم بھی کر لیا ہے۔ہاں ہاں ! ہمیں ترس آتا ہے اپنے وزیر خارجہ عبدالخالق حسونہ پاشا پر جسے اپنے عہدے کی وجہ سے ہمارے ملک اور ہمارے قومی مطالبات کے بارے میں پاکستان کے موقف کا بخوبی علم ہے اور جسے اچھی طرح معلوم ہے کہ جہاں تک ہماری امنگوں اور ہمارے قومی مطالبات کا تعلق ہے ان کے بارہ میں چوہدری محمد ظفر اللہ خاں کے کیا جذبات ہیں۔ہمیں ترس آتا ہے اپنے سابق وزیر خارجہ ڈاکٹر محمد صلاح الدین پاشا پر بھی کہ جنہوں نے چوہدری محمد ظفر اللہ خاں کا اعتماد حاصل کیا اور اقوام متحدہ میں ان کی امداد و حمایت سے فائدہ اٹھایا۔اسی طرح ہمیں رحم آتا ہے محمدعلی علویہ پاشا پر نیز احمد خشابہ پاشا اور دیگر سیاستدانوں اور دنیائے عرب و اسلام کے مقتدر مدبرین پر جو چوہدری محمد ظفر اللہ خاں کو جانتے ہیں اور مصر، فلسطین ، تیونس اور دیگر مسلمان و عرب مملکتوں کے مفاد کی خاطر آپ نے جو دوڑ دھوپ کی ہے وہ اس سے بخوبی واقف ہیں۔یہ سب مدبرین کیا سوچتے ہوں گے! ہمیں رحم آتا ہے ان سب پر اور پھر خود مفتی پر بھی کہ اس نے صفائی کا موقعہ دئے بغیر خواہ مخواہ ایک شخص کو مجرم قرار دے دیا اور اس پر بے دینی کا الزام لگا ڈالا۔خدا کی پناہ۔خدا کی پناہ۔ظفر اللہ خاں ہماری ہمدردی کے محتاج نہیں ہیں کیونکہ ہم جانتے ہیں کہ وہ اب بھی اسلامی مفادات کی حفاظت کی خاطر اسی طرح سینہ سپر رہیں گے اور مصر کے ساتھ اپنی دوستی کا دم بھرتے رہیں گے۔مفتی نے ظفر اللہ کو کا فرو بے دین قرار دیا ہے۔آؤ ہم سب مل کر چوہدری محمد ظفر اللہ خاں پر سلام بھیجیں۔ظفر اللہ خاں ” کا فر“ کے کیا کہنے ان جیسے اور بڑے بڑے