مصالح العرب (جلد 1 ۔ابتداء سے ۱۹۵۴ء تک)

by Other Authors

Page 427 of 635

مصالح العرب (جلد 1 ۔ابتداء سے ۱۹۵۴ء تک) — Page 427

405 مصالح العرب۔۔۔۔۔جلد اول (آل عمران: 194) تو ناواقفیت کی وجہ سے بعض لوگ بلند آواز سے آمین کہہ دیتے ہیں۔حالانکہ یہ آمین کہنے کا کوئی موقعہ نہیں ہوتا۔یہ عربی زبان سے ناواقفیت کی علامت ہے۔اگر عربی بول چال کا لوگوں میں رواج ہو جائے گا تو یہ معمولی باتیں لوگ خود بخود سمجھنے لگ جائیں گے اور انہیں نصیحت کرنے کی ضرورت نہیں رہے گی۔یہ رسالہ جب شائع ہو جائے تو خدام الاحمدیہ کے سپرد کر دیا جائے تا کہ اس کے تھوڑے تھوڑے حصوں کا وہ اپنے نظام کے ماتحت وقتاً فوقتاً نوجوانوں سے امتحان لیتے رہیں۔یہ فقرات بہت سادہ زبان میں ہونے چاہئیں۔مصری زبان میں انشاء الادب نام سے کئی رسالے اس قسم کے شائع ہو چکے ہیں مگر وہ زیادہ دقیق ہیں۔معلوم نہیں ہمارے سکولوں میں انہیں کیوں جاری نہیں کیا گیا۔“ الفضل یکم صلح 1324 ہش بمطابق یکم جنوری 1945، صفحہ 4 کالم 3-4 )۔( از تاریخ احمدیت جلد 10 صفحہ 187 تا 189) محترم منیر احصنی صاحب کی قادیان آمد مولا نا جلال الدین صاحب شمس مجاہد انگلستان دس سال تک تثلیث کے مرکز میں تبلیغ اسلام کا کامیاب جہاد کرنے کے بعد 15 ماہ اخاء 1325 ہش بمطابق 15 اکتوبر 1946 ء کو السید منیر احصنی صاحب امیر جماعت احمد یہ دمشق کے ساتھ قادیان میں تشریف لائے تو اہل قادیان نے ان کا نہایت پر تپاک اور پُر جوش خیر مقدم کیا۔16 ماہ اخاء 1325 ہش بمطابق 16 اکتوبر 1946 کو ان کے اور السید منیر احصنی کے اعزاز میں جامعہ احمدیہ اور مدرسہ احمدیہ : کے طلباء نے دعوت عصرانہ دی۔جس میں حضرت سیدنا اصلح موعود نے ایک پُر معارف تقریر فرمائی۔تاریخ احمدیت جلد 10 صفحہ 597-598) 00000