مصالح العرب (جلد 1 ۔ابتداء سے ۱۹۵۴ء تک) — Page 416
مصالح العرب۔۔۔۔۔جلد اول 394 السید سلیمان حدیدی (مالک و مدیر مجلہ الیقظه ) محمد تیسیر ظبیان (ہیڈ ماسٹر مدرسہ علوم اسلامیہ مالک و مدیر اخبار الجزیره ) انیس خلیل نصر (مدیر الاردن ) السید محی القطب ( مالک و مدیر جریدہ ”النسر ) الشیخ عبدالله الرباح (شرعی وکیل ) الاستاذ خیری الحماد (اسٹنٹ ڈائریکٹر وكالة الانباء العربیہ۔عرب نیوز ایجنسی) السید جودت الخطیب ( آفیسر محکمہ پاسپورٹ اردن) السید عمر خلیل المعانی (ایڈووکیٹ عمان ) السید واصف فخر الدین ( استاذ اسلامیہ کالج عمان ) بعض اہم تاثرات کا عربی متن اردو ترجمہ کے ساتھ ذیل میں سپرد قلم کیا جاتا ہے۔-1 صاحب المعالى فوزى باشا ملقى وزير خارجية المملكة الاردنية الهاشميه بسم الله الرحمن الرحيم الأحمدى خير سرني والله لقاء المسلم الغيور رشيد أحمد جغتائى وأكبرت فيه رغبة صادقة في تحقيق مبادئ رفيعة يعتقد أنها ما يقدم للناس فى مشارق الأرض ومغاربها وأن الإخلاص للعقيدة التى تعمر فؤاده بعث به إلى أقطار العالم كله وطناً واحدا والعالمين جميعا - أهلا له وسكانا حفظه الله وأبقاه - 1948/7/31 فوزی ملقی هز ایکسی لنسی فوزی پاشا ملقی وزیر خارجه اردن بسم اللہ الرحمن الرحیم بخدا ایک غیور مسلمان عالم مکرم مولوی رشید احمد صاحب چغتائی سے ملاقات کر کے مجھے غایت درجہ مسرت حاصل ہوئی ہے۔میں ان کی اس بچی تڑپ سے بھی بہت متاثر ہوا ہوں جو وہ اپنے دل میں ان بہترین اور عظیم الشان اصولوں اور تعلیم کولوگوں میں قائم اور راسخ کرنے کے واسطے موجود پاتے ہیں اور جس کے بارہ میں آپ کا اعتقاد ہے کہ یہی وہ بہترین چیز۔جسے دنیا کے مشارق و مغارب میں ہر جگہ لوگوں کے سامنے پیش کیا جانا چاہیے۔وہ عقیدہ کہ جس سے ان کا دل معمور ہے اور وہ پیغام جو تمام دنیا جہاں کے جملہ ممالک کو گویا ایک ہی وطن تصور کرتا ہے اس سے والہا نہ اخلاص ہی نے آپ کو اپنے وطن اور اہل و عیال سے دور مختلف ممالک میں پہنچا دیا ہے۔آپ کے خیر مقدم اور بہتر قیام کی نیک خواہش کے ساتھ ہی میری دلی دعا ہے