مصالح العرب (جلد 1 ۔ابتداء سے ۱۹۵۴ء تک) — Page 411
مصالح العرب۔۔۔۔۔جلد اول من اتبع الهدى ٤٨/٧/٥ بهجت رئيس محكمة هداية إربد وزارة العدلية المملكة الأردنية الهاشمية 389 ترجمہ: یقیناً یہ امرسینہ میں ٹھنڈک پیدا کرتا اور دل کو شگفتگی ، تازگی اور زندگی بخشتا ہے کہ ہم اپنے درمیان اور دنیا کے بیشتر علاقوں اور طرفوں میں مولوی رشید احمد صاحب چغتائی پاکستان کی مانند تبلیغ کرنے والے مسلم علماء دیکھ رہے ہیں جو شریعت اسلامیہ کے مسائل سکھلانے اور اسلام کی حقیقی تعلیم کو پیش کرنے میں کوشاں ہیں تا علم اسلام کو دنیا میں سر بلند کر سکیں۔اللہ تعالیٰ ان میں برکت ڈالے۔ایسے مبلغین بکثرت دنیا میں پھیلا دے اور بنی نوع انسان کو ان کے علم سے فائدہ پہنچائے اور ہدایت کی پیروی کرنے والوں پر خدا کی سلامتی ہو۔5 جولائی 1948 ء بہجت رئیس محکمہ ہدایہ اربد وزارة العدلية المملكة الاردنية الهاشميه عیسائیوں کے ایک خصوصی اجتماع میں تقریر مکرم مولوی رشید احمد صاحب چغتائی نے مسلمانوں کے علاوہ عیسائیوں کے گرجوں اور انکی دیگر مجالس میں بھی راہ و رسم پیدا کر کے ہر ممکن طریق سے انہیں احمدیت یعنی حقیقی اسلام سے متعارف کروایا۔چنانچہ اس ضمن میں ایک موقعہ پر دار الحکومت عمان میں اعلیٰ درجہ کے مشہور کلب’نادی عمان (Amman Club) میں عیسائیوں کے ایک خصوصی اور اہم اجتماع میں محترم مولوی صاحب موصوف کو بھی خطاب کرنے کی دعوت دی گئی جسے آپ نے قبول کیا اور اس میں تقریر فرمائی۔اس اجتماع میں بڑے بڑے عیسائی پادریوں کے علاوہ حکومت اُردن کے متعدد وزراء اور بلا د عر بیہ و دیگر ممالک کے سفراء ، پارلیمنٹ کے ایوان بالا اور زیریں کے کئی ایک ممبران و دیگر رؤساء ، سکولوں و کالجوں کے اساتذہ اور وکلاء ، مدیران جرائد وغیرہ غرض ہر مذہب و طبقہ کی چیدہ شخصیات موجود تھیں۔اس جلسہ کی مفصل روداد اخبار الاردن“ کے ایک خاص نمبر میں شائع کی گئی۔جس میں کیتھولک فرقہ کے فلاڈلفیا اور سارے شرق اردن کے بشپ اور پادریوں وغیرہ مسلم و غیر مسلم جمله مقررین کے شائع شدہ اسماء میں محترم مولوی صاحب موصوف کا نام بھی درج تھا۔