مصالح العرب (جلد 1 ۔ابتداء سے ۱۹۵۴ء تک)

by Other Authors

Page 409 of 635

مصالح العرب (جلد 1 ۔ابتداء سے ۱۹۵۴ء تک) — Page 409

مصالح العرب۔۔۔۔۔جلد اول الغلبه له وقد ألف وكتب 80 كتابا كلها في تائيد الإسلام والدفاع عنه - وبعضها باللغة العربية الفصحى وقد أطلعنا المبشر الضيف على نشرات مختلفة تصدرها الجماعة الأحمدية في الهند وخارجها كما أخبر نا أن أفراد هذه الجماعة قاموا بدعاية واسعة لقضية فلسطين في مختلف مراكزها وخاصة في الهند حيث أصدر ميرزا بشير الدين رسالة باللغة الأردية يشرح فيها قضية فلسطين“۔387 (جريده النسر عمان 4 جمادی الثانی 1368ھ بمطابق 13 را پریل 1948 ء نمبر 48 جلداول) ترجمہ: ان دنوں برصغیر سے میرزا رشید احمد چغتائی الاحمدی مملکت شرق الا ردن کے دورہ کی غرض سے دارالسلطنت عمان میں تشریف لائے ہوئے ہیں۔آپ کا تعلق جماعت احمدیہ سے ہے جو اسلامی فرقوں میں سے ایک فرقہ ہے جس کا مرکز ہندوستان میں ہے اور جس کے موجودہ امام حضرت میرزا بشیر الدین محمود احمد ہیں۔یہ جماعت اعلائے کلمہ اسلام میں مصروف ہے اور اس کے افراد اور مبشرین اکناف عالم تک پھیلے ہوئے ہیں۔اس جماعت کی شاندار مساعی کے نتیجہ میں جہاں ہزاروں لوگ حلقہ بگوش اسلام ہو چکے ہیں وہاں دنیا کے اکثر حصوں میں مسجدیں ، مدر سے اور تبلیغی مشن قائم ہو چکے ہیں جن میں سے بعض کے نام یہ ہیں۔انگلستان، امریکہ، افریقہ، جاوا، سماٹرا وغیرہ ، جزائر ہند ، چین ، جاپان ، البانیہ، فرانس، اٹلی، سوئٹزر لینڈ وغیرہ۔یہ جماعت دس غیر ملکی زبانوں میں قرآن مجید کے تراجم بھی کر چکی ہے۔دنیا بھر میں احمدیوں کی تعداد چندملین ہے۔جماعت احمدیہ کا عقیدہ ہے کہ بانی جماعت احمد یہ حضرت میرزا احمد (علیہ السلام) (جن کی ولات 1835ء میں اور وفات 1908ء میں ہوئی مہدی منتظر، مسیح موعود اور چودہویں صدی کے مجدد ہیں اور آپ کی آمد شریعت محمدیہ کے قیام، احیائے دین اور خدمت اسلام کے لئے ہوئی تھی تا کہ اسے غلبہ نصیب ہو۔آپ نے 80 کے قریب کتابیں تالیف فرمائیں جو سب اسلام کے دفاع اور تائید میں تھیں اور جن میں سے بعض فصیح عربی زبان میں ہیں۔ہمیں مولوی صاحب نے جماعت احمدیہ کی طرف سے برصغیر اور بیرونی ممالک میں شائع ہونے والا لٹریچر بھی دکھایا۔نیز اس جدوجہد سے بھی مطلع کیا جو مسئلہ فلسطین کے بارے میں جماعت احمدیہ کے مختلف مشنوں نے کی ہے۔بالخصوص برصغیر میں