مصالح العرب (جلد 1 ۔ابتداء سے ۱۹۵۴ء تک)

by Other Authors

Page 373 of 635

مصالح العرب (جلد 1 ۔ابتداء سے ۱۹۵۴ء تک) — Page 373

مصالح العرب۔۔۔۔۔جلد اول 351 مدیر اخبار وفاء العرب‘ (دمشق) سے گفتگو دمشق کے ایک مشہور ادیب محمود خیر الدین مدیر جریدہ ”وفاء العرب‘ ہندوستان آئے تو حضرت خلیفہ اسیح الثانی رضی اللہ عنہ سے ملاقات اور سلسلہ احمدیہ کے متعلق معلومات حاصل کرنے کے لئے قادیان بھی تشریف لائے اور تین دن قیام کیا۔واپس جا کر انہوں نے اپنے اخبار وفاء العرب میں مورخہ 29 ذی الحج 1339ھ میں ایک مفصل مضمون لکھا جس کا ترجمہ الفضل مؤرخہ 20 اکتوبر 1931 میں شائع ہوا۔مدیر موصوف سے گفتگو سوال وجواب کی صورت میں تھی۔بیشتر سوالات ہندو مسلم تنازعہ کے متعلق تھے۔آخر پر اس مدیر نے آپ سے سوال کیا کہ: ہم آپ کے سلسلہ مؤقرہ کے متعلق اکثر سنا کرتے ہیں لیکن متعدد امور کے متعلق ہمیں کچھ علم نہیں۔کیا آپ مجھے ایسے حقائق سے مطلع فرمائیں گے جو میں اہل وطن کو ہدیہ پیش کرسکوں؟ جواب: ہماری جماعت شریعت حقہ قرآن اور احادیث نبویہ پر سختی سے عامل ہے اور ان سے سرِ مو منحرف نہیں۔اور سچ تو یہ ہے کہ آیات قرآنیہ اور احادیث نبویہ ہی حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے ظہور پر دلائل قاطعہ ہیں۔آپ ہمارے سامنے ظاہر ہوئے اور حقیقی دین اسلام کی اشاعت فرمائی۔الحمد للہ کہ اکثر بلاد عربیہ و غربیہ میں سے عقلمند لوگ و علماء ہمارے مبلغین کے ذریعہ اس سلسلہ حقہ میں داخل ہو چکے ہیں۔اور ہمارا مقصد یہی ہے کہ اعدائے اسلام کے شرانگیز پروپیگنڈا کی مدافعت کریں جو ہمارے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی اہانت پر تلے ہوئے ہیں اور تمام جہان کو دین واحد پر جمع کریں۔ہمارا اور تمام ملت اسلامیہ کا فرض ہے کہ تمام مخالفین اسلام کا مقابلہ کریں۔