مصالح العرب (جلد 1 ۔ابتداء سے ۱۹۵۴ء تک)

by Other Authors

Page 9 of 635

مصالح العرب (جلد 1 ۔ابتداء سے ۱۹۵۴ء تک) — Page 9

مصالح العرب۔۔۔۔۔جلد اول حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے عہد میں عربوں میں احمدیت کی تبلیغ کے واقعات اور تاریخ کے ذکر کو خاکسار نے سہولت کے لئے دو ادوار میں تقسیم کیا ہے۔پہلا دور $1899 1891 جیسا کہ ان الہامات اور رؤیا وکشوف سے ظاہر ہوتا ہے کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو تقریبا 1880 ء سے ہی عربوں کے بارہ میں خوشخبریوں، ان کے امور کی اصلاح، انہیں سیدھا راستہ دکھانے اور انکے احمدیت میں داخل ہونے کی بشارات کا سلسلہ شروع ہو گیا تھا ، تاہم 1891 ء تک نہ تو حضور نے کوئی عربی کتاب لکھی تھی ، نہ ہی عربوں میں تبلیغ کی راہ نکل سکی۔لیکن وہ خدا جس نے یہ بشارات عطا فرمائی تھیں خود ہی ان کے پورا ہونے کے سامان کر رہا تھا۔چنانچہ اس نے خود ہی تبلیغ کے سامان پیدا فرما دیے اور دیارِ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے ایک سعادت مند اور نیک فطرت انسان کو حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے قدموں میں لا ڈالا۔یوں عربوں میں احمدیت کا پہلا پودا لگا۔9