مصالح العرب (جلد 1 ۔ابتداء سے ۱۹۵۴ء تک)

by Other Authors

Page 354 of 635

مصالح العرب (جلد 1 ۔ابتداء سے ۱۹۵۴ء تک) — Page 354

مصالح العرب۔۔۔۔۔جلد اول 334 لوگوں نے بھی اس کو ڈرایا اور کہا کہ احمدی تو شیطانوں کو مباہلہ کر کے مار لیتے ہیں۔تو اس نے انکار کر دیا جس کا ہمارے زیر تبلیغ غیر احمدیوں پر اچھا اثر ہوا۔“ بغداد میں تبلیغ احمدیت (سالانہ رپورٹ صدر انجمن 40-1939ء) بغداد میں تبلیغ کے متعلق چوہدری صاحب تحریر فرماتے ہیں:۔’جماعت بغداد بھی ابتلا سے گزری اور گزر رہی ہے کیونکہ وہاں کی حکومت نے ارادہ کیا تھا کہ احمدیوں کو عراق سے نکال دیا جائے اور اس کے لئے مختلف تحقیقا تیں بھی شروع ہوئیں تھیں۔مگر اللہ تعالیٰ کے قوی ہاتھ نے دو تین فوری نمونے اپنی قدرت کے دکھلائے جس کی وجہ سے کچھ التوا ہو گیا۔مگر تاہم حکومت عراق اسی کوشش میں ہے کہ ان کو وہاں سے نکال دیا جائے لیکن باوجود اس کے وہاں کے احباب تبلیغ میں خاص حصہ لے رہے ہیں اور لٹریچر بھی تقسیم کر رہے ہیں اور چندہ میں بھی باقاعدہ ہیں۔(سالانہ رپورٹ صدرانجمن 40-1939ء) نئی جماعتیں حضرت چوہدری صاحب نے مصر، شام، اردن، لبنان، اور عراق کے دورے کئے۔آپ کے ذریعہ جہاں بلا د عربیہ کی پہلی جماعتوں میں اضافہ ہوا۔وہاں سوڈان، حبشہ، عدن، کویت، بحرین اور شمالی افریقہ میں نئی جماعتیں قائم ہوئیں۔( تاریخ احمدیت جلد پنجم صفحہ 507) ایک اور جگہ نئی جماعتوں کے متعلق حضرت چوہدری محمد شریف صاحب فرماتے ہیں:۔اگر چہ نئی جماعت تو کسی جگہ قائم نہیں ہوئی۔مگر چار مقامات (صفہ۔دامون۔طہرہ۔مراز علی ) ایسے ہیں جہاں پہلے کوئی احمدی نہ پایا جاتا تھا۔مگر اب وہاں سے ایک ایک دو اصحاب بیعت کر کے داخل احمدیت ہوئے۔تبلیغی میدان میں قربانیاں فلسطین انقلاب کے خاتمہ کے ساتھ ہی دوسری عالمی جنگ شروع ہوگئی۔ان حالات میں جماعت کے افراد مختلف ٹولیوں کی صورت میں تبلیغ کیلئے جاتے تھے اور مختلف پمفلٹس اور عربی