مصالح العرب (جلد 1 ۔ابتداء سے ۱۹۵۴ء تک) — Page 8
مصالح العرب۔۔۔۔۔جلد اول آنحضور کی معیت اور ارض حجاز میں اکرام کی خوشخبری غالباً 1891ء میں حضور نے ایک رؤیا دیکھی اس کے بارہ میں حضور فرماتے ہیں: ایک مدت کی بات ہے جو اس عاجز نے خواب میں دیکھا جو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے روضہ مبارکہ پر میں کھڑا ہوں اور کئی لوگ مر گئے ہیں یا مقتول ہیں ان کو لوگ رنا چاہتے ہیں۔اسی عرصہ میں روضہ کے اندر سے ایک آدمی نکلا اور اس کے ہاتھ میں سرکنڈہ تھا اور وہ اس سرکنڈہ کو زمین پر مارتا تھا اور ہر ایک کو کہتا تھا کہ تیری اس جگہ قبر ہوگی۔تب وہ یہی کام کرتا کرتا میرے نزدیک آیا، اور مجھ کو دکھلا کر اور میرے سامنے کھڑا ہو کر روضہء شریفہ کے پاس کی زمین پر اس نے اپنا سرکنڈہ مارا اور کہا کہ تیری اس جگہ قبر ہو گی۔تب آنکھ کھل گئی۔اور میں نے اپنے اجتہاد سے اس کی یہ تاویل کی کہ یہ معیت معادی کی طرف اشارہ ہے۔کیونکہ جو شخص فوت ہونے کے بعد روحانی طور پر کسی مقدس کے قریب ہو جائے تو گویا اس کی قبر اس مقدس کی قبر کے قریب ہو گئی۔وَاللهُ أَعْلَمُ وَعِلْمُهُ أَحْكُمُ ،، (ازالہ اوہام، روحانی خزائن جلد 3 صفحہ 352) 8