مصالح العرب (جلد 1 ۔ابتداء سے ۱۹۵۴ء تک)

by Other Authors

Page 344 of 635

مصالح العرب (جلد 1 ۔ابتداء سے ۱۹۵۴ء تک) — Page 344

مصالح العرب۔۔۔۔۔جلد اول 324 انہوں نے ایک محبت بھرے عریضہ کے ساتھ حسب توفیق پیشگی رقم ارسال کر دی۔فجزاهم الله أحسن الجزاء ایک اور رپورٹ میں تحریر فرماتے ہیں:۔سالانہ رپورٹ صدرا انجمن احمد یہ 39-1938ء) - ہدایت دینا تو اللہ تعالیٰ کے اختیار میں ہے۔ہمارا کام کوشش کرنا ہے پھر وہ کوشش بھی ہم سے پوری طرح نہیں ہو سکتی۔اس لئے محض اللہ تعالی کے فضل سے اور حضرت خلیفہ ایسیح ایدہ اللہ بنصرہ کی دعاؤں اور توجہات سے اس سال تعداد نو مبایعین 26 ہے۔یعنی گذشتہ سال کی نسبت 7 کی زیادتی ہے۔فالحمد للہ علی ذلک۔ایک اور رپورٹ میں تحریر فرماتے ہیں:۔سالانہ رپورٹ صدر انجمن احمد یہ 39-1938 ء ) اس عرصہ میں اللہ تعالیٰ نے دو احباب کو بیعت کر کے داخل سلسلہ ہونے کی توفیق عطا فرمائی۔الفضل 19 دسمبر 1942 صفحہ 6) ایک اور تبلیغی رپورٹ میں تحریر فرماتے ہیں:۔دو تین اصحاب کو اللہ تعالیٰ نے اپنے فضل سے حضرت امیر المومنین خلیفہ امسح الثانی ایده اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کے ہاتھ پر بیعت کر کے سلسلہ عالیہ احمدیہ میں داخل ہونے کی توفیق عطا فرمائی۔اللہ ان نئے احباب کو استقامت عطا فرمائے۔آمین۔الفضل 17 فروری 1944 صفحہ 5) صدرانجمن احمدیہ کی سالانہ رپورٹ میں آپ نے لکھا: '31 عاقل بالغ افراد نے بیعت کی۔اللهم زد فزد سال گذشتہ سے 12 کی زیادتی ہے“۔ایک اور تبلیغی رپورٹ میں تحریر فرماتے ہیں:۔سالانہ رپورٹ صدر انجمن احمد یہ 42-1941 ء ) عرصہ زیر رپورٹ میں اللہ تعالیٰ نے دو نو جوان احباب (1) السید احمد عبد والزوری عکا اور (2) السید وجیہ حسن فطائر نابلس کو بیعت کر کے داخلِ سلسلہ عالیہ احمد یہ ہونے کی توفیق عطا فرمائی۔اللہ تعالیٰ ان کو استقامت عطا فرمائے اور احمدیت کے نور سے منور کرے۔“ ایک اور تبلیغی رپورٹ میں تحریر فرماتے ہیں:۔الفضل 5 اگست 1942 ء )