مصالح العرب (جلد 1 ۔ابتداء سے ۱۹۵۴ء تک) — Page 293
مصالح العرب۔۔۔۔۔جلد اوّل 275 کی تو انہوں نے جماعت احمدیہ کی نسبت فرمایا کہ تبلیغ اسلام میں مدد دینا ہمارا کام ہے۔سلطان نے سورت کے ایک اہلحدیث کی شکایت پر ( کہ احمدی ایک اور نبی کو ماننے والے ہیں ) صاف جواب دیا کہ یہ شرک فی النبوۃ کرتے ہوں گے مگر یہاں تو شرک فی التوحید کرنے والے بھی آتے ہیں۔پھر احمدیوں کو مکہ سے نکالنے کی تجویز پر کہا کہ : کیا یہ عبدالعزیز کے باپ کا گھر ہے جس سے میں نکال دوں؟ یہ خدا کا گھر ہے۔الفضل 24 جولائی 1935 ء صفحہ 5، بحوالہ تاریخ احمدیت جلد 7 صفحہ (228)