مصالح العرب (جلد 1 ۔ابتداء سے ۱۹۵۴ء تک)

by Other Authors

Page 121 of 635

مصالح العرب (جلد 1 ۔ابتداء سے ۱۹۵۴ء تک) — Page 121

مصالح العرب۔۔۔۔۔جلد اول مکہ مکرمہ میں تبلیغ اور آپ کے قتل کی سازش آپ نے اپنے ایک خط میں لکھا: ، 115 اس سفر میں بہت سے تبلیغ کے موقعے بھی ملتے رہے ہیں ، اور بہت سے نئے تجربات بھی ہوئے ہیں۔شریف مکہ سے بھی ملنے کا اتفاق ہوا۔ایک اور خط میں فرمایا: معلوم نہیں کہ کس طرح مکہ میں ہماری آمد کی اطلاع ہو گئی اور اکثر ہندوستانی اس بات کو جانتے ہیں۔مکہ میں میں کچھ ایسا مشہور ہوا کہ بازار میں لوگ بعض دفعہ اشارہ کر کے ایک دوسرے کو بتاتے تھے کہ ابنِ قادیانی اللہ اللہ قادیان حضرت صاحب کی وجہ سے کیسا مشہور ہوا۔( حیات نور صفحہ 595 ) وہاں پر لوگوں میں علماء نے بہت غلط باتیں مشہور کر رکھی تھیں مثلاً یہ کہ حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام نعوذ باللہ شرعی نبوت کے مدعی ہیں نیز آپ نے جہاد کو قطعی حرام قرار دے دیا ہے۔ایک شخص نے جو رشتہ میں آپ کے ماموں تھے اور بھوپال کے رہنے والے تھے ، بھوپال کے ایک رئیس ( خالد نامی) کے ساتھ مل کر آپ کے خلاف سخت شورش بھی شروع کر دی۔اور لوگوں کو یہ کہہ کر بھڑ کانے لگے کہ یہ قادیانی کفر پھیلاتے ہیں۔اور ساتھ ہی اہل حدیث مولوی ابراہیم سیالکوٹی کو ( جو اس سال حج کو گئے تھے ) مباحثہ کے لئے آمادہ کر لیا۔مقصد یہ تھا کہ مکہ میں باقاعدہ حکومت کوئی نہیں اگر مباحثہ ہوا تو لوگ جوش میں آ کر انہیں قتل کر دیں گے۔اس شخص نے یا اس کے ساتھیوں نے گورنمنٹ حجاز کو بھی توجہ دلائی کہ آپ کے خلاف فوری کاروائی کرے اور اس فتنہ کو بڑھنے سے روکے۔عبدالحی عرب صاحب کے پاس جب مولوی ابراہیم صاحب کی دعوت مباحثہ پہنچی تو عرب صاحب نے پیغام لانے والے کو جواب دیا کہ ہم یہاں مباحثات کے لئے نہیں آئے ، حج کی غرض سے آئے ہیں۔حضرت صاحبزادہ صاحب کو اس اشتعال انگیزی کا ابھی تک کوئی علم نہ تھا۔ایک دن آپ ایک عرب عالم مولانا عبد الستار قبطی کو جو شریف مکہ کے بچوں کے استاد تھے تبلیغ کے لئے گئے۔وہ عقیدہ کے لحاظ سے اہل حدیث تھے مگر چونکہ ان دنوں اہل حدیثوں کو سخت نفرت وحقارت کی نگاہ سے دیکھا جاتا تھا اس لئے وہ اپنے تئیں حنبلی ظاہر کرتے تھے۔آپ کافی دیر